جی این این سوشل

پاکستان

بجٹ تحفظات، بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات

پیپلز پارٹی کا وفد سندھ اور جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ سے متعلق مطالبات وزیر اعظم کے سامنے رکھے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجٹ  تحفظات، بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں، بلاول بھٹو وزیراعظم کو بجٹ پر پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

دوران ملاقات وزیراعظم کی معاونت احسن اقبال، اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق کریں گے۔

بلاول بھٹو بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کریں گے، ان کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کا وفد سندھ اور جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ سے متعلق مطالبات وزیر اعظم کے سامنے رکھے گا، بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

قومی اداروں کی نجکاری، بجٹ، پنجاب اور وفاق سے متعلق خدشات پر بھی وزیر اعظم کا آگاہ کیا جائے گا۔

تفریح

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اٹلی میں دلکش تصا ویر وائرل

اٹلی کے لاما مونا چائل نامی ساحلی مقام پر لی گئی تصاویر میں اداکارہ پر فضا مقام سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف پاکستانی  اداکارہ ماہرہ خان کی اٹلی  میں دلکش تصا ویر وائرل
 
پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اٹلی کی معروف سیا حتی مقام لاما مونا چائل پر اپنے ٹرپ کے دوران لی گئی تصاویر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کر دیا۔ 
اٹلی کے لاما مونا چائل نامی ساحلی مقام پر لی گئی تصاویر میں اداکارہ پر فضا مقام سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ 
شیئر کی گئی تصاویر میں اٹلی کے سیاحتی مقام پر سورج کے ڈھلنے کو فلمایا گیا ہے۔ نیلگوں آسمان پر سورج کی روشنی کے ساتھ بدلتے رنگ ایک دلفریب نظارہ پیش کررہے ہیں۔ اداکارہ نے سیاحتی مقام پر نظر آنے والے قدرت کے نظاروں کو ایک مکمل ناقابل یقین حسن کا نظارہ قرار دیا۔ 
 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

سیاحتی مقام کی تصاویر کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی تصاویربھی لگائیں۔  سوشل میڈیا صارفین نے جہاں سیاحتی مقام کی لی گئی حسین تصاویر کو سراہا، وہاں ماہرہ خان کے عریاں لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کے لباس کو خلاف تہذ یب قرار دیا۔
پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنا میرا سب سے بڑا خواب ہے ، ایلو ن مسک

ایلون مسک کے مطابق ان کا بھیجا گیا سیٹلائٹ نظام شمسی کے ستاروں اور سیاروں سے گزرتے ہوئے اس دہائی کے آخر تک مارس پر پہنچے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنا میرا سب سے بڑا خواب ہے ، ایلو ن مسک

 

ایلون مسک نے نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنے کو اپنا سب سے بڑا خواب قرار دیا ہے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا سب سے بڑا خواب یہ ہے کہ وہ یورینس پر اپنا خلائی جہاز بھیجیں۔ 


 ناسا کے مطابق یورینس ہمارے نظام شمسی کا ساتواں سیارہ ہے جو سورج کے گرد اپنے مدار میں گردش کر رہا ہے۔ 
واضح رہے کہ ایلون مسک اسپیس ایکس نامی اپنی سپیس کمپنی سے مارس پر خلائی جہاز بھیجنے کی تین کوششیں کر چکے ہیں۔ پہلی دو کوششوں کی ناکامی کے بعد بالآخر مارچ 2024 میں ان کا اب تک کا کامیاب تجربہ جاری ہے۔ ایلون مسک کے مطابق ان کا بھیجا گیا سیٹلائٹ نظام شمسی کے ستاروں اور سیاروں سے گزرتے ہوئے اس دہائی کے آخر تک مارس پر پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا بڑا اعلان

اکبر ایس کا کہنا ہے  کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے اپنی قیادت کے انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا بڑا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی متفرق درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ ہوا تو فارن فنڈنگ کیس کو بھی فل کورٹ میں زیر سماعت لانے کی درخواست دائر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آئین سے ماورا کوئی بھی تشریح نظریہ ضرورت کے تابع کہلائے گی،مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دوران سماعت نئی اصطلاحات متعارف ہوئیں، بادی النظر میں ان اصطلاحات کا مقصد پی ٹی آئی کو نظریہ ضرورت سے لچک کا ماحول فراہم کرنا معلوم ہوتا ہے۔ 

بانی رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’’وِل آف دی پیپل ‘‘کی اصطلاح کو میانمار میں فوج نے مارشل لاء کے نفاذ کی بنیاد بنایا،آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی ایسی اصطلاحات استعمال کی جا رہی ہیں، آئین و قانون کی تشریح میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت کا تاثر جوڈیشل مارشل لاء کا ماحول پیدا کرے گا،جوڈیشل مارشل لاء کے تاثر کا نقصان ناقابلِ تلافی ہو گا، جس سے فوجی مارشل لاء کے دروازے کھلیں گے۔ 

فارن فنڈنگ کے 2اگست 2022 کے فیصلے میں یہ ثابت ہو چکا کہ پی ٹی آئی ایک فارن فنڈڈ پارٹی ہے، فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں یہ بھی ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی کو 7 ملین ڈالرز سے زیادہ کی غیر قانونی اورغیر ملکی فنڈنگ ہوئی، پی ٹی آئی قیادت نے فارن فنڈنگ کو نہ صرف چھپانے کی کوشش کی بلکہ بانی پی ٹی آئی جعلسازی کے بھی مرتکب ہوئے،فارن فنڈنگ کیس سے متعلق پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر  قیادت پر جو الزامات ثابت ہوئے وہ انتہائی نوعیت کے ہیں، انڈیا سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے شہریوں سے فنڈنگ لینے کے اصل مقاصد اور عزائم جاننا پاکستانی قوم کا حق ہے۔  

انھوں نے مزید کہا کہ اس قدر بڑے پیمانے پر پی ٹی آئی کو امریکہ، برطانیہ اور انڈین نژاد ڈونرز کا فنڈنگ کرنا بے مقصد نہیں ہو سکتا، کیا یہ فنڈنگ پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے ہوئی؟ پاکستان کی قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا جائے؟ کیا پی ٹی آئی کو بڑے پیمانے پر فارن فنڈنگ فراہم کرنے کا مقصد ملک کے اداروں کے ساتھ کھلواڑ تو نہیں تھا؟ فارن فنڈنگ کیس میں جو رقوم وصول ہونا اور زیر استعمال آنا ثابت ہوا، اس فنڈنگ کے حقیقی مقاصد اور عزائم کی تحقیق انتہائی ضروری ہے۔  

اکبر ایس کا کہنا ہے  کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے اپنی قیادت کے انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہئے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll