Advertisement

لاہور سمیت دیگر شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

مختلف شہروں میں بارش کے بعد پارہ نیچے آگیا، تیز ہوا کے باعث لاہور کے بعض علاقوں میں لیسکو کے فیڈرز ٹرپ کر گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر جون 21 2024، 2:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور سمیت دیگر شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات کو تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔کہیں ہلکی تو کہیں طوفانی بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی، موسم خوشگوار ہونے سے گرمی سے مرجھائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

مختلف شہروں میں بارش کے بعد پارہ نیچے آگیا، تیز ہوا کے باعث لاہور کے بعض علاقوں میں لیسکو کے فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

خیر پور میں مٹی کے طوفان سے کئی علاقوں کی بتی گل ہو گئی جبکہ ٹھل شہر بھی اندھیرے میں ڈوب گیا، ادھر جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں بھی طوفان کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 22 جون تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر کے افق پر آج دن بھر بادلوں کے ڈیرے رہیں گے جبکہ سورج کی کرنیں بادلوں کے سامنے ماند رہیں گی۔ 

Advertisement
Advertisement