جی این این سوشل

پاکستان

اندھی وحشت کا اتحاد پاکستان کیلئے وبال بنتا جارہا ہے، تحریک انصاف

ایک سے بڑھ کر ایک بداخلاق کابینہ میں بھرتی کرکے اپنے باطن کا خوف چھپانے کی کوششیں جاری ہیں، ترجمان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اندھی وحشت کا اتحاد پاکستان کیلئے وبال بنتا جارہا ہے، تحریک انصاف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اندھی وحشت کا اتحاد پاکستان کیلئے وبال بنتا جارہا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ ملکی تباہی کے ذمہ دار مینڈیٹ چور جنگل راج کی گود میں بیٹھ کر ملک کو تباہ کر رہے ہیں، ایک سے بڑھ کر ایک بداخلاق کابینہ میں بھرتی کرکے اپنے باطن کا خوف چھپانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مہذب جمہوری دنیا میں مینڈیٹ سے محروم کرداروں کو ایوانوں کے پاس تک پھٹکنے کی اجازت نہیں دی جاتی اور ہمارے یہاں مجرموں اور بدمعاشوں کو پاکستان کے مستقبل سے سنگین کھلواڑ کرنے کی اجازت دے کر جنگل راج ان کے جرائم چھپانے کیلئے میڈیا پر پابندیاں لگواتا اور اربوں روپے کے جھوٹے اشتہارات چلواتا ہے

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہمینڈیٹ چوروں کی صورت میں چین کے حالیہ سیر سپاٹوں کا نتیجہ پاکستان کیلئے ایک بڑے صدمے کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔ چین کی جانب سے پاکستان سے تعلقات کی درجہ بندی پر نظرثانی کی تشویشناک خبریں جنگل راج کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،فارم 47 جیسی ذلّت گلے میں لٹکا کر اقتدار کا حصہ بننے والے قوم کو پاک-چین تعلقات کے حوالے سے سرد مہری کے تاثرات کے اسباب سے آگاہ کرے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک و قوم کے خلاف کئے جانے والے ایک ایک جرم کا محاسبہ کیا جائے گا۔ تباہی و بربادی کا خفیہ و اعلانیہ دھندا کرنے والوں کو عوام کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ 

علاقائی

سوات میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی، ہسپتال منتقل

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوات میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی، ہسپتال منتقل

سوات میں تحصیل مٹہ میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ٹانگار میں نجی سکول کی چھت گری جس کے نتیجے میں 19 بچے زخمی ہوئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سکول پہاڑی علاقے میں واقع ہے جس کے کچھ کمروں کی چھت کچی تھی جس میں سے نرسری کے بچوں کے کمرے کی چھت گری، حادثے میں 3 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی

گزشتہ روز ہیٹ سٹروک سے 4 افراد جاں بحق ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی

کراچی میں شدید گرمی انسانی جانیں لینے لگی, ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی ہے ۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہیٹ سٹروک سے 4 افراد جاں بحق ہوئے،جون میں ہیٹ سٹروک سے 45 ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جون میں ہیٹ سٹروک سے 3338 افراد متاثر ہوئے،یکم جولائی کو 144 افراد کو اسپتال لایا گیا، ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار482 ہو گئی، ہیٹ سٹروک سے سب سے زیادہ عباسی سپتال میں 23 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

سول ہسپتال میں 18،جناح ہسپتال میں5 قطرہسپتال میں3 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔    

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور

ضمانت منظور ہونے کے باوجود بشری بی بی کو رہا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ عدت میں نکاح کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت  منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے،جب وارنٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر مؤثر ہے، 10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی مؤقف تھا کہ بشری بی بی کے وارنٹ جاری نہیں کیے۔

عدالت نے بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی۔ ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ ضمانت منظور ہونے کے باوجود بشری بی بی کو رہا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ عدت میں نکاح کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll