جی این این سوشل

دنیا

گرمی کا قہر،سعودی عرب میں دوران حج جاں بحق افراد کی تعدادایک ہزار سے تجاوز کر گئی

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے دوران حج 35 شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گرمی کا قہر،سعودی عرب میں دوران حج جاں بحق افراد کی تعدادایک ہزار سے تجاوز کر گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گرمی کا قہر،سعودی عرب میں دوران حج جاں بحق افراد کی تعداد 1000 سے زائد ہو گئی جس میں 58 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات گرمی کی شدت یا گرمی سے ہوئی پیچیدگیوں کے باعث ہوئیں، جاں بحق ہونے والوں میں سے 658 افراد کا تعلق مصر سے اور 68 کا تعلق بھارت سے ہے۔ اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور کردستان ریجن کے شہریوں کی اموات کی بھی تصدیق ہوئی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دوران حج انتقال کر جانے والے بیشتر افراد حج ویزے پر نہیں بلکہ سیاحتی یا وزٹ ویزا پر تھے۔

سعودی عرب نے اموات سے متعلق معلومات نہیں دیں تاہم اتوار کو کہا گیا تھا کہ گرمی کی وجہ سے 2700 افراد تھکن میں مبتلا ہوئے تھے۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے دوران حج 35 شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے حجاجِ کرام کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولتیں دینے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال 18 لاکھ افراد نے حج کا فریضہ انجام دیا، حج کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

پاکستان

ہم پر شدید فائرنگ کی گئی لیکن ہم نے اسلام آباد پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ، علی امین گنڈا پور

 مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس میں تحویل میں لے لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم پر شدید فائرنگ کی گئی لیکن ہم  نے اسلام آباد پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  ہم نے یہاں پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے ۔ 

انہوں نے اسلام آباد میں  پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں علی امین کا کہنا تھاکہ ہم پر شدید فائرنگ شروع کردی گئی تھی، یہ ہم پر الزام لگاتےہیں کہ ہم پرامن جماعت نہیں، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن جماعت ہیں۔

وزیراعلی کے پی کے علی امین کا کہنا تھاکہ ہمارا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ اس کے بعد علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد چلے گئے تھے جس کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرکے یہاں پہنچ گئے ہیں، اب ہم بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے اس کے بعد ہمارا کیا لائحہ عمل ہوگا؟ 

 مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس میں تحویل میں لے لیا گیا، کے پی ہاؤس میں آج ہونے والے عمل کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

اس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں مگر سرکاری ذرائع سے تاحال حراست میں لیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور

اسلام آباد : پاک فوج 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت  کے اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کے جان و مال کو شرپسندوں سے تحفظ فراہم کرنا بھی ہے، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اِس سلسلے میں پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقے میں گشت جاری ہے، کسی بھی شرپسند کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں، آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلانے کے فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

 لبنان : اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات

بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے، امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہاشم صفی الدین کو ٹارگٹ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 لبنان  : اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات

 لبنان پراسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

برطانوی میڈیا نے اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ  حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین شہید ہوچکے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے لبنانی سکیورٹی ذرائع نےکہا ہےکہ بیروت کےجنوب میں جاری مسلسل اسرائیلی حملوں کےسبب ریسکیو ورکرز  اس اسرائیلی حملےکا نشانہ بننے والے مقام  تک نہیں پہنچ پا رہے جس میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کے مارے جانےکی اطلاعات ہیں۔

گزشتہ دو روز  سے  بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے، امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہاشم صفی الدین کو ٹارگٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ لبنانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملےکے بعد سے رابطے میں نہیں ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll