گیمبلنگ کمیشن مبینہ شرط کے حوالے سے گرفتار افسر سے تحقیقات کر رہا ہے، برطانوی پولیس
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی حفاظتی ٹیم کے ایک پولیس افسر کی گرفتاری کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی نژاد رشی سونک کے مذکورہ محافظ پر الزام ہے کہ اس نے آئندہ عام انتخابات کی تاریخ پر مبینہ طور سے شرطیں لگائی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی پولیس نے بتایا ہے کہ گیمبلنگ کمیشن مبینہ شرط کے حوالے سے گرفتار افسر سے تحقیقات کر رہا ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اس افسر کو خصوصی حفاظتی کمان کے عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔پولیس افسر کو سرکاری دفتر میں خراب برتاؤ کے شک میں پیر کے روز گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں تحقیقات کے انتظار میں اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے معاون کے طور پر کام کرنے والے کریگ ولیمز کے حوالے سے پہلے ہی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ انہوں نے انتخابات کے اجرا کی تاریخ پر سٹے بازی کی ہے۔ ولیمز کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے گذشتہ شب بتایا کہ وزیر اعظم کی کنزرویٹو پارٹی کی ہی ایک اور نامزد خاتون امیدوار لورا سونڈرز کو بھی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مبینہ سٹے بازی سے متعلق تحقیقات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب لیبر پارٹی کے سربراہ کیر اسٹارمر نے وزیر اعظم رشی سونک پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مبینہ طور پر ملوث افراد کی حمایت واپس لے لیں۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں آئندہ عام انتخابات چار جولائی کو منعقد ہوں گے۔ اس مرتبہ وسیع پیمانے پر توقع کی جا رہی ہے کہ حزب اختلاف کی لیبر پارٹی انتخابات جیت کر چودہ سال سے جاری کنزرویٹو پارٹی کی حکمرانی پر روک لگا دے گی۔
7 روزمیں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی،چئیرمین بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات:حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار، پی ٹی آئی مطالبات پر حکومتی جواب تیار
- 3 گھنٹے قبل
امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال
- 38 منٹ قبل
خیرپورمیں ڈاکوشہری سے 4 بھینسیں چھین کر لے گئے، فائرنگ سے 4 افراد زخمی
- 3 گھنٹے قبل
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئےبڑی خبر، نادرانےفاسٹ ٹریک کا دائرہ 47 شہروں تک بڑھا دیا
- 3 گھنٹے قبل
لوئر کرم میں فورسز کی شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں ، کئی خاندان گھر چھوڑنے پر مجبور
- 19 منٹ قبل
اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلاف اٹھا لیا
- 4 گھنٹے قبل
معروف مصنف ڈاکٹر تصور اسلم کو یونیسکو میں ڈاکٹر آف لٹریچر کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا
- 2 گھنٹے قبل
ڈی چوک احتجاج ؛عدالت نے 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی
- 4 گھنٹے قبل
اسٹوڈنٹس یونین بحالی کیس،آئینی بینچ نے وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- 5 گھنٹے قبل
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل
کراچی: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ،2 بھائی جاں بحق، 3 بھائی زخمی
- 5 گھنٹے قبل