جی این این سوشل

دنیا

منشیات کی ترویج کا الزام، سعودی عرب میں 2 پاکستانی گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 26 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی، قانونی کارروائی کا آغاز

پر شائع ہوا

کی طرف سے

منشیات کی ترویج کا الزام، سعودی عرب میں 2 پاکستانی گرفتار
منشیات کی ترویج کا الزام، سعودی عرب میں 2 پاکستانی گرفتار

سعودی عرب میں انسداد منشیات حکام نے دارالحکومت ریاض سے 2پاکستانی باشندوں کو منشیات کی ترویج کےالزام میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 26 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے ریاض کے علاقے میں پاکستانی شہریت کے حامل دو باشندوں کو 26 کلو گرام منشیات میتھم فیٹامائن (شبو) کی ترویج پر گرفتار کیا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

سعودی عرب کے ادارہ برائے انسداد منشیات نے شہریوں پر غیرملکی تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر یا کسی غیر قانونی سرگرمی کی نشاندہی پر مکہ مکرمہ، ریاض، اور الشرقیہ کے علاقوں میں 911ہیلپ لائن اور ملک کے دیگر علاقوں میں 999 اور 996 پر مجاز حکام کو اطلاع دیں۔

جرم

شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ، 6 دہشتگرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز  کی کامیاب  کارروائی  ،  6 دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے.

فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت دہشتگردوں کے خلاف اپنے دستوں کی قیادت کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز اور فتنہ الخوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک محمداللہ،لانس نائیک اختر زمان،لانس نائیک شاہد اللہ،لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں جو مادر وطن پر قربان ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت پاک بھارت تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے: عرفان صدیقی

پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت  پاک بھارت تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے:  عرفان صدیقی

 اسللام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرکی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

 ان کا کہنا تھا کے پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتے میں بندھ  جائیں۔

پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ بھارت کی طرف سے جے شنکر اپنے ملک کی نما ئندگی کریں گے۔

وفاق نے کل ایک نوٹیفیکیشن کےتحت بین القوامی نشست کے محفوظ انعقاد کے لئے 5اکتوبر اور17اکتوبر کے درمیان پاک فوج کی تعیناتی کردی ہے۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

 لبنان : اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات

بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے، امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہاشم صفی الدین کو ٹارگٹ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 لبنان  : اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات

 لبنان پراسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

برطانوی میڈیا نے اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ  حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین شہید ہوچکے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے لبنانی سکیورٹی ذرائع نےکہا ہےکہ بیروت کےجنوب میں جاری مسلسل اسرائیلی حملوں کےسبب ریسکیو ورکرز  اس اسرائیلی حملےکا نشانہ بننے والے مقام  تک نہیں پہنچ پا رہے جس میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کے مارے جانےکی اطلاعات ہیں۔

گزشتہ دو روز  سے  بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے، امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہاشم صفی الدین کو ٹارگٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ لبنانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملےکے بعد سے رابطے میں نہیں ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll