Advertisement
علاقائی

مریم نواز کی عید پر بہترین انتظامات کرنےوالے افسران کو شاباش

مریم نوا ز کی زیر صدارت اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر انتظامی امور سے متعلق مجموعی پرفارمنس کا جائزہ لیاگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 22nd 2024, 5:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مریم نواز کی عید پر بہترین انتظامات کرنےوالے افسران کو شاباش

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدا لاضحی پر عمدہ کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباش دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے پنجاب میں عید الاضحی کے موقع پر دیگر انتظامی امورکے حوالے سے مختلف اداروں کی ٹیم کے کاموں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔

مریم نوا ز کی زیر صدارت اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر انتظامی امور سے متعلق مجموعی پرفارمنس کا جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں اپنی پوری ٹیم سے خوش ہوں جس طرح انہوں نے عید کے موقع پر اپنے فرائض سر انجام دیئے۔

مریم نواز نے چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر ڈپٹی کمشنرز کی تعریف کرتے ہوئے ان کے کاموں کو سراہا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا سفر اسی طرح جاری رہنا چاہئے، جس طرح عید الاضحی پر تمام ٹیموں نے مل کر کام کیا اسی طرح عام دنوں میں بھی کام کیا جائے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ہسپتالوں اور سکولوں کے دورے کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • a day ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • a day ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • a day ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • a day ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
Advertisement