طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات بارے ایلسلواڈور حکام کی رپورٹ کے مطابق اب تک 706 درخت گر گئے


وسطی امریکی ممالک ایلسلواڈور، گوئٹے مالا اور ہنڈوراس میں بارشوں سے 30 افراد جاں بحق اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ شنہوا کے مطابق ایل سلواڈور کے قومی شہری تحفظ کے نظام کے ڈائریکٹر لوئس الونسو امایا نے بتایا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ملک میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں دو بچوں سمیت19 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے بچے سان سلواڈور کی میونسپلٹی کے ضلع سویاپنگو میں واقع ایک گھر کے ملبے تلے دب گئے تھے۔
طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات بارے ایلسلواڈور حکام کی رپورٹ کے مطابق اب تک 706 درخت گر گئے اور 521 سڑکوں پر آمدورفت معطل ہو گئی، اس کے علاوہ 582 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔گوئٹے مالا کے ادارے نیشنل کوآرڈینیٹر برائے ڈیزاسٹر ریڈکشن کے مطابق ملک میں شدید بارشوں کی وجہ سے 10 افراد جاں بحق ، پانچ زخمی اور 376 کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گوئٹے مالا میں 239 سڑکیں اور 27 سکولوں کی عمارتیں متاثر ہوئیں اور 3,245 مکانات کو نقصان پہنچا۔ہنڈوراس کے ہنگامی انتظامی سیکرٹریٹ نے بارشوں کے نتیجے میں اب تک ایک شخص کی موت کی اطلاع دی ہے۔ ملک میں بارشوں سے 6ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے945 کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق رواں ہفتے وسطی امریکا میں مسلسل بارشوں کی وجہ خطے میں کم دبائو والے متعدد نظاموں کے اثرات ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 14 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 10 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 12 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 12 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 12 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 9 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 14 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 13 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 14 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 12 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 14 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 7 hours ago