حکمرانوں کی وجہ سے کراچی والوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے،مظاہرین


کراچی میں گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ شہر میں بجلی کا بحران بھی شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ، گزشتہ شب بھی شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے۔
شہر میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی نے شہریوں کو احتجاجی مظاہروں پر مجبور کر دیا ، گزشتہ شب بفرزون اور نیو کراچی گودھرا چوک پر علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔
مظاہرین کی جانب سے بفرزون نمک بینک شفیق موڑ کے قریب سہراب گوٹھ جانے اور آنے والے دونوں ٹریک پر دھرنا دے کر متعلقہ حکام کے خلاف نعرے لگائے اور فوری طور پر بجلی اور پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا جبکہ نیو کراچی گودھرا چوک کے قریب بھی بجلی اور پانی کے ستائے ہوئے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔
بجلی کے ستائے غریب آباد کے رہائشیوں کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا۔ سیکٹروں کی تعداد میں علاقہ مکین سڑک پر نکل آئے اور رکاوٹیں رکھ کر ٹریفک معطل کرانے کے بعد پرانے ٹائر اور کچرا سڑک پر ڈال کر آگ لگا دی۔رات بارہ بجے شروع کیا جانے والی احتجاجی مظاہرہ الصبح تک جاری رہا تاہم بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی گئی۔ مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ سے دو گھنٹے کے لیے بجلی جاتی اور دو گھنٹے آتی تھی تاہم اب تو ان لوگوں نے حد ہی کر دی ہے۔ کئی کئی گھنٹوں کے لیے بجلی بند رہنے کے بعد کچھ دیر کے لیے کھولی جاتی ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی وجہ سے کراچی والوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ، گیس ، بجلی ، پانی اور ملازمتیں دھیرے دھیرے بند کی جا رہی ہیں۔ ہم علما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جیسے کشمیر ، بوسنیا ، چیچنیا اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے ہر جمعہ میں دعائیں کراتے ہیں خدارا کراچی والوں کے لیے بھی اب باقاعدگی سے دعائیں کرائیں۔
واضح رہے ماڑی پور ، لیاری ، سٹی ریلوے کالونی ، نچھوڑ لائن ، لائنز ایریا ، لانڈھی کورنگی ، ملیر نارتھ کراچی ، نیوکراچی ، بفروزن ، سرجانی ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں ، کہیں سڑک بلاک کی جا رہی ہے تو کہیں جلاؤ گھیراؤ کیا جا رہا ہے تاہم مسائل جوں کے توں قائم ہیں۔

پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ
- 9 گھنٹے قبل

مریم نواز کی ماحول دوست پالیسیوں سے لاہور کی فضاء خوشگوار ہو رہی ہے، صوبائی وزیر اطلاعات
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سیاسی استحکام کیلئے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنا ہو گا، وزیر اعلی علی امین
- 6 گھنٹے قبل

ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر خزانہ
- 9 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 11 خطرناک دہشت گرد گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

ای سی سی اجلاس : وزارت دفاع کیلئے 430 ملین روپے کی گرانٹ منظور
- 10 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کااہم اجلاس 8 اپریل کوطلب کرلیا
- 9 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری،غزہ کا واحد کینسر اسپتال تباہ کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

عیدالفطر کے موقع پر پاکستا ن ریلوے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب کے دیہی علاقوں میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے جامع پروگرام کا آغاز
- 9 گھنٹے قبل

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام،ملک بھر میں لوگ آج اعتکاف میں بیٹھیں گے
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں 188 فیصد تک اضافہ
- 7 گھنٹے قبل