جی این این سوشل

پاکستان

مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس، حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لئے

مذاکراتی کمیٹیوں کے تیسرے دور میں پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکرنے کے لیے سفارشات بھی مرتب کرلی گئیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس، حکومت نے پیپلز پارٹی کے  تمام مطالبات مان لئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا دور ختم ہوگیا، جس میں حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لیے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکراتی کمیٹیوں کے تیسرے دور میں پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکرنے کے لیے سفارشات بھی مرتب کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکراتی کمیٹیوں کے تیسرا دوروزیراعظم ہاوس میں ہوا۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو انتظامی امورمیں حصہ دینے سے متعلق مطالبات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنجاب سے متعلق پیپلزپارٹی کے مطالبات پرکمیٹیوں نے تحریری سفارشات کا مسودہ تیارکرلیا گیا۔

ذرائع کے دعوی ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے تحفظات کو دورکرنے کے لیے سفارشات بھی مرتب کرلی گئیں ہیں، ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر بھی پیپلزپارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔

بعدازاں کمیٹیوں کے ارکان وزیر اعظم ہاؤس سےروانہ ہو گئے ہیں، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اورآئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے

اس سے قبل اسلام آباد میں ہونے والے مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نے کی۔

ذرائع کے مطابق پی پی اورن لیگ میں پنجاب کے امورپرمعاملات پنجاب کی کمیٹی نے طے کی جبکہ کمیٹی میں راجہ پرویزاشرف،علی حیدرگیلانی، ندیم افضل چن اورحسن مرتضی شامل ہیں۔پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولا،خصوصاً جنوبی پنجاب کے معاملات زیرغور آئے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی نمائندگی اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان،رانا ثنااللہ ،سعد رفیق نے کی۔

پاکستان

اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا ، واپس نہیں لوں گا ، عمر ایوب

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمرایوب اپنے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفٰی دینے کے فیصلے پر تاحال قائم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپنی مرضی سے  استعفیٰ دیا ، واپس نہیں لوں گا ، عمر ایوب

اسلام آباد : پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمرایوب اپنے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفٰی دینے کے فیصلے پر تاحال قائم ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی پارٹی سے نہیں نکال رہا اور نہ مجھ پر کیس قسم کا کوئی پریشر ہے میں اپنی مرضی سے اس عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں ، انہوں نے کہا کہ میری مصروفیات کافی زیادہ ہیں اسی لیے میں خود کو اس عہدے کے اہل نہیں سمجھتا ہوں ۔ 

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مشاورت اور اتفاق رائے سے کسی اور نام پر اتفاق کیا جائے ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

مہم کے تحت خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعہ کو بچوں کو قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔

خیبر پختونخوا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم یکم جولائی سے 5 جولائی تک جاری رہے گی۔

مہم کے تحت خیبرپختونخوا کے 6  اضلاع صوابی، سوات، ٹانک، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان لوئر اور جنوبی وزیرستان اپر میں انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسی طرح یہ مہم پانچ اضلاع کی مخصوص یونین کونسلوں میں بھی چلائی جائے گی جن میں ڈی آئی کی 22 یونین کونسلیں شامل ہیں۔مہم کے تحت مجموعی طور پر 12 لاکھ 99 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس مقصد کے لیے تقریباً 9,921 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تقریباً 15,000 سیکیورٹی اہلکار پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا ہے کہ اس سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ہم نے ملک اور خیبرپختونخوا کو پولیو فری بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ بھی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور والدین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کی گولیاں پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

صوبے کو پولیو وائرس سے نجات دلانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا۔ فرنٹ لائن پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، والدین گھر گھر پولیو کے کاموں میں بھرپور تعاون کریں، وزیراعلیٰ نے ریمارکس دیئے۔

انہوں نے پولیو ورکرز اور فورسز اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دوران ڈیوٹی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ساؤتھ امریکی ملک پیرو میں 7.2 شدت کا زلزلہ

جمعہ کی رات جنوبی پیرو کے ساحل سے 28 کلومیٹر  کی گہرائی میں 7.2 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ساؤتھ امریکی   ملک پیرو  میں 7.2 شدت  کا زلزلہ

ساؤتھ امریکی ملک پیرو 7.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو پیرو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریاست ہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق، جمعہ کی رات جنوبی پیرو کے ساحل سے 28 کلومیٹر  کی گہرائی میں 7.2 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا، زلزلہ دارالحکومت لیما سے تقریباً 600 کلومیٹر جنوب میں اتیکیپا سے 8 کلومیٹر مغرب میں آیا۔

زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت تک محسوس کیے گئے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں لیما میں گھروں کے اندر چراغ جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔وزیر اعظم گسٹاوو ایڈرینزین کے مطابق زلزلے کے بعد کوئی ہلاکت درج نہیں ہوئی ہے۔

پیرو کے ایوان صدر نے ایکس پر کہا کہ حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر  نے ابتدائی طور پر پیرو میں کچھ ساحلی علاقوں کے ساتھ 1 سے 3 میٹر تک سونامی کی لہروں کی "ممکنہ" لہروں کا الرٹ جاری کیا۔ لیکن اس نے بعد میں یہ کہہ کر الرٹ ختم کر دیا کہ سونامی کی کوئی وارننگ، ایڈوائزری یا خطرہ نہیں تھا۔

پیرو، اور زیادہ تر جنوبی امریکی بحر الکاہل کے ساحل، دو ٹیکٹونک پلیٹوں کی سرحد پر ہیں، جنوبی امریکی پلیٹ، جس میں زیادہ تر براعظم شامل ہیں، اور نزکا پلیٹ، جو زیادہ تر ساحل کے ساتھ ساتھ بحر الکاہل میں پھیلی ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll