پراجیکٹ کے تحت سرکاری سکولوں کے ایک ہزار اساتذہ کو فری ڈیجیٹل کورس کرائے جائیں گے ، ذرائع


پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰپنجاب مریم نواز سے آئی ٹی کمپنیوں کے وفود نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پراجیکٹ کے تحت سرکاری سکولوں کے ایک ہزار اساتذہ کو فری ڈیجیٹل کورس کرائے جائیں گے جبکہ جامعات کے 15 ہزارطلبہ کے لیے مفت سرٹیفکیشن کورسز کے لیے گوگل فار ایجوکیشن مدد کرے گا۔
مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی طلبہ کو اینٹی وائرس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس و دیگر کورسز کرائے جائیں گے، سکول آن ویل کے دو پائلٹ پراجیکٹ چند ہفتوں میں لانچ کر دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نظامِ تعلیم میں خامیوں کا تعین کر کے بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ایجوکیشن سسٹم میں ازسرِ نو تعمیر کیے بغیر مثبت تبدیلی ممکن نہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ کروم بکس کی مقامی سطح پر اسمبلنگ میں بھرپور معاونت کریں گے۔
وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے گوگل کی ٹیم کو حکومت کے آئی ٹی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- ایک دن قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- ایک دن قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 5 گھنٹے قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- ایک دن قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- ایک دن قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 7 گھنٹے قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 7 گھنٹے قبل





.webp&w=3840&q=75)







