گزشتہ روز جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا


جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں 3 ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔
اسلام آباد سے وزارتِ قانون نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد ججز کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 177 کے تحت ان تعیناتیوں کی منظوری دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت جسٹس شجاعت علی خان قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقررکردیے گئے۔
جسٹس شجاعت علی خان مستقل چیف جسٹس کی تقرری تک قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہیں گے۔جسٹس محمد شفیع صدیقی کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس ملک شہزاد خان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، جسٹس عقیل احمد عباسی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس شاہد بلال حسن لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے۔

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 14 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 16 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 16 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 14 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 14 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 14 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 9 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 11 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 12 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 15 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی خواہش کر دی
- 24 minutes ago

پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں، امریکی صدر
- 20 minutes ago