سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، سید مراد علی شاہ کابجٹ سیشن سے خطاب


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متعدد اسمال ڈیمز بنائے کام کیا اور اپنے کام سے اپوزیشن کا صفایا کیا ،تھر میں ایک سیٹ بھی پی پی نہیں جیتی تھی ،اب پی پی نے اپوزیشن کا صفایا کردیا، سندھ اسمبلی میں 33ویں تقرر کر رہا ہوں،اس بار اسمبلی میں سب سے زیادہ تقریریں ہوئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔اس سال ترقیاتی بجٹ 530ارب روپے ہے، سندھ کے برعکس صوبہ پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھا دیا گیا، پنجاب میں نگران حکومت لمبے عرصے تک رہی،وہ ترقیاتی کام مکمل کرتے رہے،ابھی صرف پچھلے 5سال کے دوران کئے گئے کام آپ کو بتا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق نے کتنے پروجیکٹس کی بات کی ساٹھ یا ستر کی ،تین ہزار پانچ سو اسی پروجیکٹ ہم نے پانچ سال میں مکمل کئے ہیں،سپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ آپ ایک ایک منصوبہ گنوا دیں ان کو یقین نہیں آئے گا ،سپیکر کے جملے پر ایوان میں قہقہےلگ گئے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق کے روڈ خراب ہیں جن پر آپ سفر کرتے ہیں اور تنقید سندھ حکومت پر کرتے ہیں ، سندھ حکومت کے زیر کنٹرول سڑکوں کی صورتحال قدرے بہتر ہے،کوشش ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کو چودہ اگست تک قائد آباد تک عام ٹریفک کے لئے کھول دیں ۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کو کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے ہمیں دیں تاکہ اس پر ہیوی ٹریفک چلا سکیں ، مگر پتہ نہیں وفاق کو کیا مسئلہ ہے، آپ یہاں بیٹھ کر بس پی پی کی برائی کرتے ہیں ،ہم کام کرتے ہیں اس لئے ووٹ ملتے ہیں ،ابھی تو گزشتہ پانچ برس کے کچھ ترقیاتی منصوبوں پر بات کی ہے ،تھرپار کر میں پیاز کی چار ارب کی کاشت ہوئی ۔
سندھ اسمبلی کے 3ارکان نے حلف نہیں اٹھایا،3معطل ہیں،سینئر ممبران اسمبلی سے بہت کچھ سیکھا ہے، سندھ اسمبلی اپنی لیڈر شپ کے اصولوں کے مطابق چل رہی ہے، محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے جسے بلاول بھٹو نے کر دکھایا،صدرآصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیں بتایا اور سکھایا کہ عوام کی خدمت کس طرح کرنی ہے،کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ووٹ مل رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے ویڈیو فوٹیج سے گزشتہ 5سالہ کارکردگی سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا اپوزیشن بار بار کہتی ہے کہ سندھ حکومت نے کیا کیا؟اس لئے یہ سب آپ کو دکھا رہا ہوں،گزشتہ 10سالہ دور حکومت کا حساب دینے کو تیار ہوں۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 8 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 13 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 8 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 13 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago







