علاقائی
ینگ ڈکٹرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ
وائے ڈی اے کی جانب سے کورٹ میں ایڈہاک پر فارغ کئے جانے ڈاکٹرز کو بحال اور ان کی ایکسٹینشن کی بات کی جائے گی، ذرائع
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وائے ڈی اے جنرل کونسل کے رات گئے تک ہونے والے اجلاس میں طویل بحث و مباحثہ ہوااور فیصلہ ہوا کہ خدشہ ہے محکمہ صحت تادیبی کارروائیاں کرے گا جس کے پیش نظر کورٹ سے پروٹیکشن لی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وائے ڈی اے کورٹ سے جائز مطالبات منوانے کی استدعا کرے گی اورساہیوال واقعہ پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وائے ڈی اے کی جانب سے کورٹ میں ایڈہاک پر فارغ کئے جانے ڈاکٹرز کو بحال اور ان کی ایکسٹینشن کی بات کی جائے گی۔
موسم
فضائی آلودگی: آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سر فہرست
اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور شہر کے 11 گیارہ ہاٹ اسپاٹ مقامات پر گرین لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروع کردیاگیا
لاہور کی فضا بدستور آلودہ اور مضر صحت ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں باغوں کا شہر وں لاہور پہلے جبکہ بھارتی شہر دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔
لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 320 تک جا پہنچا ہے جبکہ مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 475 ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح عسکری 10 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 511 تک پہنچ گیا ہے جبکہ لاہور میں مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 515 ریکارڈ کیا گیا۔
اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور شہر کے 11 گیارہ ہاٹ اسپاٹ مقامات پر گرین لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروع کردیا، آج سے تمام نجی اور سرکاری پرائمری اسکولوں کو بھی ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا، چھٹیاں بڑھیں گی یا ختم ہوں گی اس حوالے سے اگلا فیصلہ 9 نومبر کو ہوگا۔
جبکہ لاہور میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق پابندی کا اطلاق 8 نومبر سے 31 جنوری 2025 تک ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ/ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔
دنیا
کون ہو گا نیا امریکی صدر؟ فیصلہ آج ہو گا
امریکی صدراتی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہو گی، ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع
امریکی صدراتی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہو گی، جہاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیمو کریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
امریکہ میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، جہاں 24 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،7 جبکہ کروڑ ووٹرز پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔
ڈیمو کریٹک امیدوار کاملا ہیرس نے ریاست مشی گن میں اپنا ووٹ بذریعہ ای میل کاسٹ کر دیا، صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مختلف اگر انتخابی سروں کے نتائج کو دیکھا جائے تو قومی سطح پر کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، 47 فیصد ووٹرز ٹرمپ اور 48 فیصد کاملا ہیرس کے حامی ہیں۔
امریکی انتخابات میں اس وقت سب کی نظریں سوئنگ اسٹیس پر مرکوز ہیں، جن میں ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، پینسلوینا، نارتھ کیرولائنا اور وسکانسن شامل ہیں جہاں مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 66 ہے،جوکہ کسی بھی امیدوار کی ہار یا جیت کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔
پاکستان
قومی اسمبلی،سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کےحوالے سے بل کی منظوری
ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی بل 2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دی
قومی اسمبلی نے آج سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کے حوالے سے ترمیمی بل 2024 کی منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق یہ بل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔
بل کے اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرقانون نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد کے حوالے سے ترمیمی بل کے تحت ججوں کی تعداد چونتیس تک بڑھائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا یہ بل مجاز عدالت میں زیرالتواء مقدمات کے معاملے کا مسئلہ حل کرنے کیلئے لایا جارہا ہے۔
ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی بل 2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دی۔
وزیرقانون نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد نو سے بڑھا کر بارہ کردی گئی ہے۔
ایوان سے منظور کئے گئے دیگر بلوں میں پاکستان آرمی ترمیمی بل 2024، پاکستان ائیرفورس ترمیمی بل 2024 اور پاکستان نیوی ترمیمی بل 2024 شامل ہیں۔
یہ بل وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کئے ، ایوان کا اجلاس کل دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
میرا سامان گاڑی میں ہے، جب کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ
-
تفریح 2 دن پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی