اسلام آباد اور گر دو نواح میں صبح اور رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا


ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر،شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں صبح اور رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام، دیر، سوات، مالاکنڈ میں کہیں کہیں جبکہ پشاور،مردان، صوابی، چارسدہ، چترال، کوہستان، کوہاٹ، کرک، بنوں میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے۔
مری ،گلیات،راولپنڈی،جہلم،اٹک،چکوال،تلہ گنگ،گوجرانوالہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔لاہور،ڈیرہ غازی خان ، ملتان، ساہیوال،بہاولنگر اوربہاولپور میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم رات میں ژوب، موسیٰ خیل،شیرانی، سبی،جھل مگسی،بارکھان، ڈیرہ بگٹی ، خضدار، قلات، آواران ، لسبیلہ اور گر دو نواح میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ میں مٹھی ، تھرپارکر ،عمر کوٹ ، سانگھڑ، میرپور خاص ، بدین کراچی، حیدرآباد ، ٹھٹھہ، سجاول اور پڈ عیدن میں مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی جبکہ جامشورو، شہید بینظیر آباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی اور کشمور میں چند مقامات پرا ٓندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ایک دو مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 3 گھنٹے قبل

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 6 گھنٹے قبل

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 5 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 43 منٹ قبل

وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 4 گھنٹے قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 3 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 8 منٹ قبل

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل