صحت
انسانی جسم پر رات گئے لائٹ کے استعمال کے جان لیوا نقصانا ت
فلینڈرز یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو فلپس نے ریسرچ کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسرچ یہ واضح کرتی ہے کہ رات کے وقت زیادہ دیر تک لائٹ کا استعمال انسانی جسم میں ضیا بطیس ٹائپ ٹو کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے
آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق انسانی جسم پر رات گئے لائٹ کا استعمال جیسا کہ سمارٹ فونز ، لیپ ٹاپ یا کسی بھی قسم کی لائٹ کا استعمال برے اثرات مرتب کرتا ہے۔
فلینڈرز یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو فلپس نے ریسرچ کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسرچ یہ واضح کرتی ہے کہ رات کے وقت زیادہ دیر تک لائٹ کا استعمال انسانی جسم میں ضیا بطیس ٹائپ ٹو کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔
ضیا بطیس ٹائپ 2 کی خاصیت یہ ہے کہ یہ انسانی جسم کے اندر انسولین کے عمل کرنے کی صلاحیت کو کم کر دیتا ہے۔ نتیجتا خون میں شوگر کی مقدار کے بڑھنے سے انسانی جسم موٹاپے، جسمانی درد اور دیگر امراض کا شکار ہو جاتا ہے۔
حالیہ جاری ریسرچ کے نتائج کے مطابق رات 12 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک اگر روشنی کا استعمال نہ کیا جائے تو انسانی جسم کو بہت حد تک ضیا بطیس کے مرض سے محفوظ رکھاجا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ رات گئے روشنی سے اجتناب، ضیا بطیس کے مریضوں کو اپنا شوگر لیول کنٹرول کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
جانداروں کے جسم میں ایک قدرتی سائیکل موجود ہوتا ہے جسے سرکاڈین سائیکل کا نام دیا جاتا ہے۔ سرکاڈین سائیکل کا کام دن اور رات کے اوقات کے دوران جسم کی سرگرمیوں میں توازن قائم رکھنا ہوتا ہے۔ اس خاص قدرتی سائیکل میں روشنی ایک اہم عنصرکا کردار ادا کرتی ہے۔ اگر انسانی جسم وقت پر اپنی نیند پوری نہ کرے، اور رات گئے روشنیوں میں گھرا رہے تو انسانی جسم کو بے آرامی، تھکاوٹ، اور بینائی پر اثر کے ساتھ ساتھ ضیا بطیس(شوگر) ہونے کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔
جرم
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں 2 مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 6 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا مؤثر طریقے سے پتہ لگایا، آپریشن میں ایک خارجی احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے خرمنگ میں پاک افغان سرحد پر خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، اس کارروائی میں 5 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے کہ افغان حکومت خوارج کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
پاکستان
آرمی ایکٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور
سینیٹ میں بلز کی منظوری کا عمل شروع ہوا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں
آرمی ایکٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ضمنی ایجنڈے کی تحریک پیش کی جسے سینیٹ نے کثرت رائے سے منظور کرلی۔
سب سے پہلے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل پیش کیا، سینیٹ نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
سینیٹ میں بلز کی منظوری کا عمل شروع ہوا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل پیش کیا گیا تو اپوزیشن اراکین نے چور چور کے نعرے لگائے۔
اپوزیشن کے اس شور کے دوران سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ ایکٹ 2010 میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
سینیٹ نے آرمی ایکٹ 2024 ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی جبکہ ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی، بل وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کیا۔
آرمی ایکٹ ترمیمی بلز کی منظوری کے بعد تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھ کر 5 سال ہو گئی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے سینیٹ میں پیش کیا گیا پاکستان بحریہ ایکٹ میں مزید ترامیم 2024 کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ بلز کی منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔
پاکستان
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کے خلاف ہے، درخواست میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے
سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی نے بھی آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کر دی۔
26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے،قرار دیا جائے کہ چیف جسٹس پاکستان کا تقرر سینیارٹی کے مطابق ہوگا،پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے چیف جسٹس کا تقرر کالعدم قرار دیا جائے۔
استدعا کی گئی ہے کہ نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل بھی معطل کی جائے،26ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے، آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کے خلاف ہے، درخواست میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
میرا سامان گاڑی میں ہے، جب کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ
-
دنیا 12 گھنٹے پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان