پاکستان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات
دوطرفہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا
اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک چین ہمہ موسمی سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا اعادہ کرتے ہوئے فریقین نے وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے دوطرفہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تجارت
سٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود میں 2.5 فیصدکمی کا اعلان
مانیٹری پالیسی موقف ہے کہ مہنگائی5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی ،مانیٹری پالیسی موقف سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی
سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد شرح سود میں 2.5 فیصدکمی کا اعلان کر دیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 17.50 فیصد سے گھٹ کر 15 فیصد پر آگئی ،مہنگائی کی شرح کم ہونے پر مثبت اثرات ہوئے ،مسلسل دوسرے ماہ کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہا ،تجارتی خسارے میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے ،سٹیٹ بینک کے زرمبالہ کے ذخائر 11 ارب 15 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں ۔
پچھلی مانیٹری پالیسی کے بعد مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں اپنے وسط مدتی ہدف کے قریب پہنچ گئی، سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے ،کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں تیزی سے کمی ہوئی ہے ،خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔
مانیٹری پالیسی موقف ہے کہ مہنگائی5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی ،مانیٹری پالیسی موقف سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی،پائیدار بنیاد پر معاشی نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے سینئر افسران ،سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا
پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز سے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 350 کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ نظام جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ اپنی سمت اور رفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے سینئر افسران ،سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے میں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ۔
پاکستان
عمران خان پر جسمانی تشدد تو نہیں لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا ہے، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی اب ایک ہی چیز پر قائم ہیں کہ اب انصاف کیلئے انقلاب لانا پڑے گا،ہمشیرہ عمران خان
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر جسمانی تشدد تو نہیں لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظار پنجھوتہ کس حالت میں واپس آئے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اب ایک ہی چیز پر قائم ہیں کہ اب انصاف کیلئے انقلاب لانا پڑے گا، ہمیں معلوم ہے یہ ہمیں جیل میں ڈال دیں گے، دھمکیاں آتی ہیں، ہم پر 10ایف آئی آرز ہیں، ہم پر 5 تاریخ کی ایف آئی آر ہے لیکن 4تاریخ کو اٹھا لیا گیا تھا۔ گھروں میں گھس کر دس دس سال کے بچوں کو گھسیٹا جارہا ہے، نئے چیف جسٹس سے اپیل ہے ان معاملات کا نوٹس لیں، ملک میں لاقانونیت بند نہ ہوئی تو کہیں لوگ سڑکوں پر قانون ہاتھ میں نہ لے لیں، ہماری نظر میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے وہ ڈیل کررہے ہیں نہ ان کے پاس کوئی آیا ہے، یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں عمران خان ڈیل کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کسی چیز پر سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں۔ روز خوشخبری سنتے ہیں بانی پی ٹی آئی جلد نکل رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے ان کا عمران خان کو جیل سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکلوائیں گے۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ وہ لمحہ ہے جب ہم واقعی اپنی آزادی حاصل کر سکتے ہیں، اگر آج ہم اٹھ کر کھڑے نہ ہوئے تو ایڑیاں رگڑتے مر جائیں گے، چادر،چاردیواری کا کوئی تقدس نہیں، بانی پی ٹی آئی نے آج پوری قوم سے التجا کی ہے۔ "انتظار پنجوتہ پر تشدد کیا گیا ہے، یہ آپ کے اور میرے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ہمارے بچے محفوظ نہیں۔ عمران خان نے کہا اب ہوش کے ناخن لیں اور اس جبر کے خلاف کھڑے ہوجائیں۔
سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم 9تاریخ کو صوابی میں جلسہ کررہے ہیں، 9تاریخ ایک نئی ابتدا ہوگی، یہ کوئی سیاسی کھیل نہیں،بقا کی بات ہے، ہم سب کو اپنی آزادی کیلئے باہر آنا ہوگا، ہماری یہ تحریک بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر اختتام پذیر ہوگی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت