دنیا
دہلی :ہوائی اڈے کے ٹرمینل کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک
ہوائی اڈے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرنے کی وجوہات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے لیکن اس کی بنیادی وجہ گزشتہ چند گھنٹوں سے جاری موسلا دھار بارش ہے
دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل کی چھت گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دیلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 کے ساتھ کھڑی گاڑیوں کی چھت کو سہارا دینے والے بڑے ستون گرنے سے چھت نیچے گر گئی۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمینل سے تمام پروازیں تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہیں۔
ہوائی اڈے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرنے کی وجوہات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے لیکن اس کی بنیادی وجہ گزشتہ چند گھنٹوں سے جاری موسلا دھار بارش ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اس واقعے میں چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور آٹھ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔
بھارت کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے ایئرلائنز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مسافروں کو متبادل پروازوں میں جگہ دیں یا انہیں ریفنڈ کی پیش کش کریں۔
اس حادثے نے ہزاروں افراد کے سفری منصوبوں کو متاثر کیا ہے ، کیونکہ زیادہ تر گھریلو پروازیں ٹرمینل 1 سے اڑان بھرتی ہیں۔
کچھ ایئرلائنز نے ہوائی اڈے کے بقیہ دو ٹرمینلز پر فلائٹ آپریشن منتقل کردیا ہے۔
دہلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ کے حکام نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے لئے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
دنیا
نائیجیریابارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک ، 5 زخمی
یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا
نائجیریا کی شمال مشرقی بورنو ریاست میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسداد دہشت گردی کے مقامی رضاکار گارڈ یا سویلین جوائنٹ ٹاسک فورس کے سربراہ باکورا ابا نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدور تجارتی مقاصد کے لیےلکڑی کے ایسے نوشتہ جات تلاش کر رہے تھے جو کوئلے میں بدل جاتے ہیں ۔
جرم
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں 2 مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 6 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا مؤثر طریقے سے پتہ لگایا، آپریشن میں ایک خارجی احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے خرمنگ میں پاک افغان سرحد پر خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، اس کارروائی میں 5 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے کہ افغان حکومت خوارج کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
تجارت
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
10گرام سونا 600 روپےمہنگاہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار227 روپے ہوگئی
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں 700 روپے کےاضافہ کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار700 روپے ہوگئی۔
10گرام سونا 600 روپےمہنگاہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار227 روپے ہوگئی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
تفریح 2 دن پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع