دنیا
بھارتی فوج کے 5اہلکار مشقوں کے دوران سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک
فوجی اہلکار ٹینکوں پر سوار ہوکر دریا عبور کرنے لگے تو دریا میں اچانک بڑا سیلابی ریلا آگیا
بھارتی فوج کے 5 اہلکار مشقوں کے دوران سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکار مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل پر معمول کی مشقیں کررہے تھے کہ اس دوران فوجی اہلکار ٹینکوں پر سوار ہوکر دریا عبور کرنے لگے تو دریا میں اچانک بڑا سیلابی ریلا آگیا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ یہ واقعہ دولت بیگ اولڈی کے علاقے میں پیش آیا، دریا عبور کرتے ہوئے اچانک پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا جس سے ٹینکوں کا توازن بگڑ گیا اور 5 فوجی اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ کر مرنے والوں میں 4 اہلکار ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر شامل ہے جن کی لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اعظم خان سواتی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کرنے کے لیے لایا گیا۔
عدالت میں پولیس کی جانب سے اعظم خان سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ، جسے عدالت نے مسترد کردیا اور پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
پاکستان
ڈیرہ اسماعیل خان: ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ 2 اہلکار شہید
ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار وطن پر قربان ہو گئے۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 2 سپاہی شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے، شہید سپاہی شیر الرحمان اور شہید سپاہی سید امین نے خوارجی دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔
شہید سپاہی شیر الرحمان کا تعلق جنوبی وزیرستان اور شہید سپاہی سید امین کا تعلق صوابی گدون سے تھا، زخمیوں میں حوالدار امتیاز، سپاہی محب شاہ، سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل ہیں۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
وزیرِاعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہتریں طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور شہید کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی جب کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی شہید اہلکار کے بلند درجات کے لیےدعا کی۔
ٹیکنالوجی
متحدہ عرب امارات میں سائبر سیکیورٹی ڈرل کا کامیاب انعقاد
سائبر سیکیورٹی ڈرل کی تقریب میں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی 25 بڑی تنظیموں کے شرکاء شامل تھے
متحدہ عرب امارات میں سائبر سیکیورٹی ڈرل کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
یو اے ای کے خبررساں ادارے وام کے مطابق سائبر سیکیورٹی کونسل اور امرسیو لیبز نے’’ دبئی سائبر ڈرل ‘‘ کی کامیاب تکمیل کا اعلان کیا ہے جس نے اہم قومی انفراسٹرکچر (سی این آئی ) کو لاحق ممکنہ خطرات کے خلاف متحدہ عرب امارات کے اداروں کے سائبر سیکیورٹی کے موقف کو تقویت دی ہے۔
سائبر سیکیورٹی ڈرل کی تقریب میں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی 25 بڑی تنظیموں کے شرکاء شامل تھے۔
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
دنیا ایک دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور