جی این این سوشل

تجارت

آئی ایم ایف کا بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کے وفد کاجولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف کا بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ
آئی ایم ایف کا بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ

عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف )نے 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا۔ آئی ایم ایف نے بجٹ میں ٹیکس چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہتے ہوئے انہیں معیشت کیلئے ضروری قرار دیا۔ آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے  کا مطالبہ بھی کیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف یکم جولائی سے پیشگی اقدامات کے تحت نرخوں میں اضافے اور بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا کے فیصلے پر فوری عمل درآمد چاہتا ہے۔

نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کو کنٹرول کیا جائے اور نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کاجولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ٹیکنالوجی

ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک کی  جھوٹے بیانیوں پر سیاست دانوں کو تنبیہ

بانی ایکس ایلون مسک نے تنبیہ کی کہ ٹویٹر کے اکاؤنٹ چلانے والوں کے علم میں ہونا چاہیے کہ ٹویٹر پر اب کسی بھی جھوٹی خبر کی جگہ نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک کی  جھوٹے بیانیوں پر سیاست دانوں کو تنبیہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک نے اپنے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دان کب سمجھیں گے کہ اب ٹویٹر پر جھوٹے بیانیے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ 
ایلون مسک نے امریکی سیاست دان کمالہ ہیرس کے ٹویٹ کو شیئر کیا جس میں کمالہ ہیرس نے اس بات کا اظہار کیا کہ اگر آئندہ الیکشنز میں ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تو وہ خواتین کے اسقاط حمل پر پابندی عائد کر دیں گے۔ 
کمالہ ہیرس نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ اگر آئندہ الیکشنز کے نتیجے کے طور پر جو بائیڈن کی حکومت بن گئی تو وہ ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کریں گے۔ 
بانی ایکس ایلون مسک نے تنبیہ کی کہ ٹویٹر کے اکاؤنٹ چلانے والوں کے علم میں ہونا چاہیے کہ ٹویٹر پر اب کسی بھی جھوٹی خبر کی جگہ نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارتی کرکٹ بورڈ کی بارباڈوس سے بھارتی کھلاڑیوں کو بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملک واپس لانے کی تیاری

بارباڈوس میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم ایک ہوٹل میں محصور ہو کر رہ گئی ہے، جہاں پر ہوٹل سٹاف کی بھی کمی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹ بورڈ کی بارباڈوس سے بھارتی کھلاڑیوں کو بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملک واپس لانے کی تیاری

بھارتی کرکٹ بورڈ کی بارباڈوس سے بھارتی کھلاڑیوں کو بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملک واپس لانے کی تیاری شروع کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق بارباڈوس کے ساحل پر کیٹیگری 4 کے لیول کے طوفان ٹکرانے کے امکانات ہیں، جس کی بدولت ممکنہ طوفان کے پیش نظر بارباڈوس سے اڑنے والی تمام فلائٹس کینسل کر دی گئیں۔ 
بارباڈوس میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم ایک ہوٹل میں محصور ہو کر رہ گئی ہے، جہاں پر ہوٹل سٹاف کی بھی کمی ہے۔ بارباڈوس کی موسمیاتی صورتحال کے پیش نظر لوگ باہر نکلنے سے اجتناب کر رہے ہیں۔ 
 ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے ملک کی مینز کرکٹ ٹیم کو بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ بھارت واپسی لانے کے لیے کوششیں  کر رہی ہے۔ موسم کی خرابی کی بدولت کسی بھی فلائٹ کا اڑنا بظاہر ناممکن لگ رہا ہے، مگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی اپنی ٹیم کو وطن واپس لانے کے لیے بھر پور کوششیں جاری ہیں۔  
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم حالیہ ورلڈ کپ 2024 کو جیتنے کے بعد اپنے ملک واپس آرہی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے کپتان روہت شرما کی سربراہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کو اپنے نام کر لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 43 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قمیت میں بھی اضافہ کر دیا گیا، ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 43 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 1 روپے  43 پیسے اضافہ ہوا۔

ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2769 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی، قیمتوں کا تعین جولائی کے لیے کیا گیا۔

 خیال رہے کہ جون میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2768 روپے 63 پیسے تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll