جی این این سوشل

کھیل

بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ساؤتھ افریقہ کو شکست دے دی ، 17سال بعد ٹا ئٹل اپنے نام کر لیا

کوئنٹن ڈی کک 39 رنز بناکر کلدیپ کو کیچ دے بیٹھے تاہم کلاسن نے تیز اننگز کھیلیں اور 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ساؤتھ افریقہ کو شکست دے دی ،  17سال بعد  ٹا ئٹل اپنے نام کر لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارت کے 177 رنز کے ہدف میں جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی دو وکٹیں 12 رنز پر گر گئیں۔

کوئنٹن ڈی کک اور ٹرسٹن ٹبس نے تیسری وکٹ پر 58 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تاہم ٹرسٹن ٹبس 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کوئنٹن ڈی کک 39 رنز بناکر کلدیپ کو کیچ دے بیٹھے تاہم کلاسن نے تیز اننگز کھیلیں اور 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کوئنٹن ڈی کک 39 رنز بناکر کلدیپ کو کیچ دے بیٹھے تاہم کلاسن نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

میچ کا سنسنی خیر آخری اوور
آخری اوور شروع ہوا جہاں جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے تاہم ہاردک پانڈیا کی گیند پر سوریا کمار یادیو نے ملر کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑا۔ اگلی گیند پر 4 رنز بنے پھر تیسری پر ایک رن بن سکا۔ چوتھی گیند پر بھی ایک رن آیا، اگلی وائیڈ بال ہوئی جس کے بعد پانچویں گیند پر ربادا کیچ آؤٹ ہوئے اور اس طرح انڈیا 17 سال بعد دوسری بار سنسنی خیز مقابلے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا فاتح بن گیا۔

پاکستان

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسٹیئرنگ کمیٹی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق ٹی او آرز طے کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق ٹی او آرز طے کرے گی۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے لیے 5 نام پاکستان تحریک انصاف اور 5 نام جمعیت علمائے اسلام  سے جانب سے دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی ممکنہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے لیے ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے تحریک تحفظ آئین اور جے یو آئی کے درمیان ہوگا، تحریک انصاف کا وفد رواں ہفتے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی مقررہ ٹائم فریم میں اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پریشان حال شخص نے وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز کا قافلہ روک لیا

یہ دیکھ کر گاڑی میں بیٹھی ہوئی وزیراعلیٰ  پنجاب نے پریشان حال شخص کو اپنے پاس بلا کر شہری کا مسئلہ سنا اور اسے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پریشان  حال شخص نے وزیر اعلی ٰ  پنجاب مریم نواز کا قافلہ روک لیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز کے لاہور  کے  دورے کے دوران ایک شخص نے ان کی گاڑی روک لی اور  کہا کہ مار دو مگر پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارش کے بعد  لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ایسے ہی ایک دورے کے دوران ایک  فریادی ان کی گاڑی کے آگے آگیا اور محافظوں سے کہنے لگا کہ جان سے ماردو لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

یہ دیکھ کر گاڑی میں بیٹھی ہوئی وزیراعلیٰ  پنجاب نے پریشان حال شخص کو اپنے پاس بلا کر شہری کا مسئلہ سنا اور اسے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد وزیراعلیٰ کا قافلہ آگے روانہ ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کل سے تاجکستان اور قازقستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

فریقین میں باہمی دلچسپی کے بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا جسکا مقصد دوطرفہ تعاون بالخصوص علاقائی سطح پر رابطوں، تجارت، عوام کی سطح پر روابط اور توانائی کے علاوہ کئی معاملات میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کل سے تاجکستان اور  قازقستان کا  دو روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم محمد شہبازشریف تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی دعوت پر کل سے دوشنبے کا دوروزہ دورہ کریں گے۔

دوشنبے میں وزیراعظم صدر امام علی رحمان، چیئرمین مجلس نمائندگان مجلس اولیٰ محمد طائرزائرذاکرزادہ اور وزیراعظم قوہررسول زادہ سے ملاقات کریں گے۔

ان کا یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان معمول کے اعلی سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے۔

فریقین میں باہمی دلچسپی کے بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا جسکا مقصد دوطرفہ تعاون بالخصوص علاقائی سطح پر رابطوں، تجارت، عوام کی سطح پر روابط اور توانائی کے علاوہ کئی معاملات میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔اس دورے میں تعاون کے مختلف شعبوں میں سمجھوتوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll