مائیکرو اکنامک استحکام کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
ہم اپنے اقدامات سے نان فائلر کی اختراع ہی ختم کر دیں گے، محمد اورنگزیب


وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مائیکرو اکنامک استحکام کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے، اب نان فائلر کو معافی نہیں ملے گی بلکہ سزائیں دی جائیں گی۔کار ریٹیلرز پر کل سے ٹیکس لاگو کر دیا جائےگا۔ ہم اپنے اقدامات سے نان فائلر کی اختراع ہی ختم کر دیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا حکومتی اقدامات کی وجہ سے مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر ہیں، ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، داسو ڈیم کے لیے ورلڈ بینک ایک ارب ڈالر کی منظوری دے چکا ہے۔مائیکرو اکنامک اسٹیبلٹی اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، مائیکرو اکنامک اسٹیبلٹی لڑکھڑا گئی تو معیشت کو بڑا نقصان ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کے سلسلسے میں آئی ایم ایف سے مشاورت ہوتی رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، مائیکرو اکنامک استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ طویل المدتی پروگرام کرنے جا رہے ہیں، جولائی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے، ہماری خواہش ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو۔توانائی اور پیٹرولیم کے شعبے میں اصلاحات کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات پر 70 روپے زیادہ سے زیادہ لیوی ہے لیکن 70 روپے پیٹرولیم لیوی کا فوری اطلاق نہیں ہو رہا۔
ان کا کہنا تھا تین سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13 فیصد پر لے جانا چاہتے ہیں، ہم ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 9 فیصد کے ساتھ نہیں چل سکتے، اگلے سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 10 فیصد پر لے جانے کا پلان ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کی جو بات کی تھی وہ بہت پہلے لگ جانا چاہیے تھا، اس وقت ملک میں 42 ہزار ریٹیلرز کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا نئی پنشن اسکیم پر کل سے اطلاق ہو گا، آرمڈ فورسز کو ایک سال کے لیے اس لیے استثنیٰ دیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے ادارے کے ڈھانچے کو دیکھنا ہے۔پی ایس ڈی پی پر ہم نے کٹ لگایا ہے، سندھ کی طرح وفاق میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر جانا ہو گا، پی ایس ڈی پی کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر جائیں گے۔
ٹیکسوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا نئے ٹیکسوں کی وجہ سے لوگ دباؤ محسوس کر رہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ بڑھا ہے، جیسے ہی کوئی مالی گنجائش ہوئی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلز ٹیکس میں 750 ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے، ایف بی آر میں جتنا انسانی عمل دخل کم ہو گا کرپشن بھی کم ہو گی، وزیر اعظم نے کل بھی ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن پر اجلاس کیا، مئی کے آخر تک سارا بیک لاگ ختم کیا جا چکا ہے، ایف بی آر نے کرکے دکھایا کہ 30 فیصد کی نمو ہو سکتی ہے، ایف بی آر کا 9.3 ٹریلین کا ٹارگٹ پورا ہو جائے گا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا صوبوں سے ریونیو اور اخراجات پر مشاورت شروع کی ہے، صوبوں کو کہہ رہے ہیں کہ اپنے اخراجات خود اٹھائیں، ایسے منصوبے جو صرف صوبوں کے ہیں وہ صوبے ہی اپنے سالانہ پلان میں لیکر آئیں۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 17 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 15 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 11 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 13 گھنٹے قبل





