جی این این سوشل

تفریح

پاکستانی معروف سنگرعاطف اسلم کی پرستاروں سے اپنی بیٹی کی تصویر پر کیپشن دینے کی درخواست 

عاطف اسلم کے انسٹا گرام کے اکاؤنٹ سے جاری کی گئی تصویر میں پوچھا گیا کہ کیا ان تصاویر کو کسی بہترین کیپشن کی ضرورت ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی معروف سنگرعاطف اسلم کی پرستاروں سے اپنی بیٹی کی تصویر پر کیپشن دینے کی درخواست 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کے معروف سنگر عاطف اسلم نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی بیوی سارہ بھروانہ اور بیٹی حلیمہ کی تصاویر شیئر کیں۔ 
حالیہ جاری ایک تصویر میں عاطف اسلم کی چھوٹی بیٹی حلیمہ کسی خاتون کا ہاتھ اور دوپٹہ تھامے بہت معصومیت کے ساتھ کھڑی ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں عاطف اسلم اپنی بیوی سارہ بھروانہ کے ہمراہ کسی کیفے میں بیٹھے ہیں۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

عاطف اسلم کے انسٹا گرام کے اکاؤنٹ سے جاری کی گئی تصویر میں پوچھا گیا کہ کیا ان تصاویر کو کسی بہترین کیپشن کی ضرورت ہے۔ 
اسنگر عاطف اسلم کے چاہنے والوں نے ان تصاویر کو بہت پسند کیا۔ کسی نے بیٹی کی معصومیت اور خوبصورتی کی تعریف کی، اور کوئی بیٹی کی مشابہت والدین سے ملانے لگا۔ عاطف اسلم کے پرستاروں نے پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے عاطف اسلم کی فیملی کو ڈھیر ساری دعاؤں سے بھی نوازا۔

پاکستان

لاہور ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پرفائز

جوڈیشل کمیشن نے متفقہ طور پر لاہور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس عالیہ کے نام کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون جج  چیف جسٹس کے عہدے پرفائز

لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوگئی ہیں، جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد کردیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس کا تقرر تین ججز کے درمیان ووٹنگ کے زریعے ہوا، جسٹس عالیہ ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھیں۔

لاہور کی جسٹس عالیہ نیلم 1966 میں پیدا ہوئیں، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے 1995میں لاء کی ڈگری حاصل کی، جسٹس عالیہ نیلم نے قانون کے دیگر ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم 1996 میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئیں، 1998 میں ہائیکورٹ جبکہ 2008 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنیں، جسٹس عالیہ نیلم آئینی، سول، فوجداری، دہشتگری سمیت دیگر شعبوں میں پریکٹس کرتی رہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائیکورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں اور 2015 میں لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارلیمنٹ میں عوام کے منتخب نمائندے آئیں گے تو بہتری ہوگی، شبلی فراز

بجٹ کے ذریعے پاکستانی عوام پر معاشی یلغار کردی گئی جس  کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ میں عوام کے منتخب نمائندے آئیں گے تو بہتری ہوگی، شبلی فراز

رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا ہےکہ پارلیمنٹ میں عوام کے منتخب نمائندے آئیں گے تو بہتری ہوگی

رہنما تحریک انصاف شبلی فراز کا کنول شوذب کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں عوام کے منتخب نمائندے آئیں گے تو بہتری ہوگی، فارم 47 کی مہربانی سے وہ لوگ اسمبلی میں بیٹھے ہیں جو عوام کی نمائندگی نہیں کرتے، اس بجٹ کے ذریعے پاکستانی عوام پر معاشی یلغار کردی گئی جس  کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان میں بحران ہے،ہمیں تشویش ہے کیس کو کھینچا جا رہا ہے،پوری دنیا میں تنقید ہورہی ہے کہ یہ کیسے انتخابات ہوئے ہیں، کل یو این رپورٹ میں کہا گیا ہم اسے کیس سٹڈی بنائیں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت نیچے جارہی ہے جس کی بنیادی وجہ صاف اور شفاف الیکشن نہ ہونا ہے، جب تک عوامی نمائندے پارلیمان میں نہیں بیٹھیں گے تب تک آئی ایم ایف آپ کے فیصلے کرے گی، آئی ایم ایف کو آپ سے کوئی ہمدردی نہیں، عوامی نمائندے آئیں گے تو عوام کا خیال رکھیں گے۔

رہنما تحریک انصاف کنول شوزب نے کہا کہ  الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی ہے، سب سے بڑی جماعت سے بلا چھینا گیا اور انہیں سیاسی جماعت ماننے سے انکار کیا گیا اور ہم پر دباؤ ڈالا گیا کہ ہم آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں۔پی ٹی آئی کا نام سُنتے ہی الیکشن کمیشن تلملانا شروع کردیتا ہے، آپ آنکھوں پر پٹی نہیں باندھ سکتے، 13 جنوری پر واپس جائیں اور دیکھیں اُس کے بعد الیکشن کمیشن کا کیا رویہ تھا

ان کا کہنا تھا کہ جب اس حوالے سے سوال کیا جاتا ہے تو چاہے اٹارنی جنرل کھڑے ہوں یا الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر کھڑے ہوں جو فرنچ زبان میں الیکشن کمیشن کی نمائندگی کرتے ہیں اورعدالت میں ان سے پاکستان کے منتخب ہونے والے نمائندوں تک کا نام نہیں لیا جاتا ہے۔

کنول شوزب نے مزید کہا کہ جب ان سے سوالات ہوتے ہیں کہ کونسے فارمولے کے تحت انہوں نے یہ نشستیں اپنی مرضی سے پارٹی کو نشستیں دیں تو وہ  جواب نہیں دیتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری انھیں نااہل قرار دینے کے لیے تھی،یو این انسانی حقوق ورکنگ گروپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ انسانی حقوق ورکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری انھیں نااہل قرار دینے کے لیے تھی۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے گروپ کی یہ رائے سابق وزیر ذلفی بخاری کی لاء فرم کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اقوام متحدہ میں دائر پٹیشن پر سامنے آئی۔

یواین ورکنگ گروپ نے عمران خان کو دفاع کا حق فراہم نہ کیے جانے پر تشویش ک اظہار کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

ورکنگ گروپ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن پر پاکستانی حکومت کا مؤقف جاننے کی کوششوں کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll