جی این این سوشل

تجارت

وزیراعظم کے یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکیج کی مدت ختم

یوٹیلیٹی سٹورز پر نئے پیکیجکیلئے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کے یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکیج کی مدت ختم
وزیراعظم کے یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکیج کی مدت ختم

وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکیج کی مدت ختم ہو گئی۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر نئے پیکیجکیلئے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی، نئے پیکج کے اطلاق تک موجودہ وزیر اعظم پیکج جاری رکھا جائے گا۔یکم جولائی سے بجٹ میں اعلان کردہ نئے ریلیف پیکج کا اطلاق نہ ہوسکا۔

یوٹیلیٹی حکام کا کہنا ہے وزیراعظم پیکیجکے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، گھی، آٹا، چاول، دالوں سمیت 5 بنیادی اشیا پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق بجٹ میں یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیر اعظم اوررمضان پیکج کیلئے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کیلئے 10 ارب روپے جبکہ وزیراعظم ریلیف پیکج کیلئے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ مالی سال 24-2023 کیلئے وزیر اعظم پیکج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ 

تجارت

معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، رانا احسان افضل

انہوں نے کہاکہ تقریبا بیالیس ہزار پرچوں فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری پر پیشرفت ہوئی ہے ۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، رانا احسان افضل

وزیراعظم کےکو آرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے کہا ہے کہ معیشت کوبہتری کی طرف گامزن کردیاگیا ہے ۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجٹیائزیشن پرکام شروع کردیا گیا ہے جس سے ٹیکس کی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ تقریبا بیالیس ہزار پرچوں فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری پر پیشرفت ہوئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخواہ میں بارشوں کے عوض سیلاب کا خدشہ

بارشوں کے دوران اضلاع کی سطح پرعملے، ریسکیو ٹیموں کوالرٹ رکھا جائے اور اسپتالوں میں عملے اور ادویات کی دستیابی کےاقدامات کئےجائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخواہ میں بارشوں کے عوض سیلاب کا خدشہ

پی ڈی ایم اے نے رواں مون سون سیزن کے دوران خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب کے خطرے کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے اور ضلعی انتظامیہ انتظامات مکمل رکھیں اور مون سون کنٹی جنسی منصوبے پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو پی ڈی ایم اے کی گائیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا کہ سیلاب سے جانی ومالی نقصانات کو کم کرنے کے لئے تیاریاں کی جائیں۔

بارشوں کے دوران اضلاع کی سطح پرعملے، ریسکیو ٹیموں کوالرٹ رکھا جائے اور اسپتالوں میں عملے اور ادویات کی دستیابی کےاقدامات کئےجائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک  

آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے امن وامان کے قیام کے پیش نظر حساس معلومات ملنے پر باجوڑ کے علاقے میں ایک انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ  میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک  

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ کے علاقے میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک  

آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے امن وامان کے قیام کے پیش نظر حساس معلومات ملنے پر باجوڑ کے علاقے میں ایک انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کیا۔ 
دوران آپریشن، سیکیورٹی فورسز کا سامنا تخریب کاروں سے ہوا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 
ٓئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں  ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد عرفان اللہ عرف عدنان مارا گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
باجوڑ میں اہل علاقہ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھر پورحمایت کا یقین دلایا۔ 
پاکستانی افواج ملک کے طول و عرض میں امن و امان کے قیام کی خاطر ہر دم کوشاں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll