جی این این سوشل

جرم

کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،2 اہلکار شہید

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کچے کی طرف فرار ہو گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،2 اہلکار شہید
کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،2 اہلکار شہید

کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں نے قائم پولیس چیک پوسٹ  ددڑ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس چیک پوسٹ پر 20 سے زائد ڈاکوئوں نے حملہ کیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کچے کی طرف فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی بشیر بروہی کاکہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا جبکہ 3 ڈاکو بھی زخمی ہوئے ہیں، مارا جانے والا ڈاکو نظیر بھیو ڈاکو خادو بھیو کا بھائی ہے، ہلاک ہونے والا ڈاکو 6 دن قبل اغوا ہونے والے تین تاجروں کے اغوا میں ملوث تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورشہید اہلکاروں کی میتیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں اللّٰہ ڈنو سبزوئی، نثار احمد کلہوڑو جبکہ زخمی اہلکاروں میں زاہد نصیرانی اور انور چنہ شامل ہیں۔

تجارت

چین اور تاجکستان کا مشترکہ کمیونٹی کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ ،چینی صدر

صدر رحمان کو چین تاجکستان تعلقات کی ترقی میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں عوامی جمہوریہ چین کے میڈل آف فرینڈشپ سے نوازا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین اور تاجکستان کا مشترکہ کمیونٹی کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ ،چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے دوشنبے صدارتی محل میں مذاکرات کے بعد صحافیوں سے مشترکہ طور پر ملاقات کی۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ پانچ سال بعد تاجکستان کے اپنے دورے کے دوران میں نے ایک بار پھر چینی اور تاجک عوام کے درمیان پائیدار بھائی چارے کو محسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے صدر رحمان کے ساتھ ایک مفید اور نتیجہ خیز ملاقات کی ہے۔ ہم نے نئے دور میں چین اور تاجکستان کے درمیان ایک جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور متفقہ طور پر ایک ہم نصیب چین۔تاجکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا جس میں نسلوں کے لئے دوستی، یکجہتی اور اعلیٰ نقطہ آغاز سے باہمی فائدہ شامل ہے۔ ہم نے معیشت اور تجارت، رابطے، معدنیات، سلامتی اور عوام کے درمیان تعاون کے شعبوں میں تعاون پر 20 سے زائد بین الحکومتی اور بین محکمانہ دستاویزات کا تبادلہ کیا ہے۔ چین اور تاجکستان کے تعلقات نے ایک نئی سمت اختیار کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے امکانات کھولے ہیں۔

میں نے صدر رحمان کو چین تاجکستان تعلقات کی ترقی میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں عوامی جمہوریہ چین کے میڈل آف فرینڈشپ سے نوازا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے ملک سے باہر میڈلز دینے کی تقریب منعقد کی ہے جو صدر رحمان اور تاجکستان کے تمام عوام کے لیے چینی عوام کی گہری دوستی کی مکمل عکاسی کرتی ہے۔شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریق ہمیشہ کی طرح دوستانہ اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوطی سے فروغ دیں گے، اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن ہونے میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کریں گے اور اپنی اپنی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت کو مستقل چھوڑنے کی تیاری 

معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اکثر اپنے انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا کہ انہیں رہنے کے لیے یورپ پسند ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت کو مستقل چھوڑنے کی تیاری 

 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق معروف بھارتی کرکٹر و سابق کپتان ویرات کوہلی اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ مستقل بنیادوں پر بھارت کو چھوڑ کر یورپ میں مقیم ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 
 سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنی بیوی اور معروف بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے ہمراہ اپنے بیٹے آکائے کی پیدائش کا دورانیہ بھی لندن میں گزارا۔حال ہی میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی بھارت آئے، جہاں انہوں نے وکٹری پریڈ میںں شرکت کی۔ بعد ازاں، اگلے ہی روز سابق کپتان اپنی فیملی کےہمراہ لندن چلے گئے۔  
معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اکثر اپنے انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا کہ انہیں رہنے کے لیے یورپ پسند ہے۔ وہ اس بات کا بھی بارہا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ ایسی جگہ اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں جو پر سکون ہو۔
 ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ یورپ میں رہنے کو اس لیے بھی ترجیح دیتے ہیں کیوںکہ وہاں پر زیادہ تر لوگ انہیں پہچان نہیں پاتے۔ اس طرح وہ باآسانی ایک عام شہری کی طرح گھوم پھر کر عمدہ زندگی گزار سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

وزیر قانون  اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کے ہیش نظر  جلسے کی اجازت کو کینسل کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ  ہونے کی  وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد : پاکستان کی مقبول  ترین سیاسی جماعت پی ٹی آئی  کے رہنماؤں نے اپنے لیڈر عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر جلسوں کا اعلان کیا، اسی  سلسلے میں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے   7 جولائی  کو اسلام آباد  کے علاقے ترنول میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا ، حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسہ  کرنے سے روک دیا۔  پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہائی کورٹ نےدے رکھی تھی ، چیف کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کےجلسے کا این او سی منسوخ کر دیا ۔  وزیر قانون  اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ سیکیورٹی وجوہات کے ہیش نظر  جلسے کی اجازت کو کینسل کیا گیا ہے۔ 
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی معاملات اتنے سنگین تھے کہ اجازت نہ مل سکی، یا پھر یہ آزادی اظہار رائے پر بندش کی ایک نئی کوشش تھی، جو حکومت کی جانب سے ایک اپوزیشن جماعت کے خلاف کی گئی۔ 
حکومت کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہوتی ہے۔ ایسے حالات میں کسی بھی  عوامی اجتماع کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کی صوابدیدگی ہے۔  پولیس نمائندگان کے مطابق 3 جولائی کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا، جو ممکنہ طور پر آئندہ  دنوں میں اشتعال انگیزی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ دہشت گردانہ کارروائیوں کے سدباب کے لیے سنگجانی اور ترنول کے علاقے میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن تا حال جاری ہے۔ 
سیاسی استحکام کا پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ فقدان رہا ہے۔ ایوان کہ جہاں پر قانون سازی کی جانی چاہیے، وہاں گالم گلوچ کا بازار گرم رہتا ہے۔ ایسے حالات میں جہاں حکومت وقت اور اپوزیشن پارٹی کے اختلاف عروج پر ہیں، ایسے میں  پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ قیادت  بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے جلسے  کی تاریخ کو مزید مؤخر کر دیا ہے۔  کمشنر اسلام آباد نے  اجازت نامہ منسوخ کر کے عدالتی حکم عدولی کی،  مگر پاکستان تحریک انصاف نے حالات کی نزاکت کو بھانپتےہوئے  اپنا مؤخر کیا گیا جلسہ بعد از محرم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بیرسٹر گوہر نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف عدالت کی حکم عدولی کا معاملہ عدالت میں لے کر جائے گی۔  ساتھ ہی انہوں نے کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد میں جلسے کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔  
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بعد از محرم بھی حکومت کی جانب سے کسی علاقائی وجوہات کو بنیاد بنا کر پاکستان تحریک انصاف کا  جلسہ مؤخر کروانے کی کوشش کی گئی، تو پھر ایک عام عوامی تاثر یہی جائے گا کہ یہ حکومت کی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنے کی ایک کوشش ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll