جی این این سوشل

دنیا

ماضی کا گینگسٹر کھیلوں اور ثقافت کا وزیر بن گیا

جنوبی افریقہ کے صدر  سرل رامافوسا نے حکومتی اتحادی پیٹریاٹک الائنس کے سربراہ گائٹن مکینزی کو کھیلوں اور ثقافت کا وزیر مقرر کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ماضی کا  گینگسٹر کھیلوں اور ثقافت کا وزیر بن گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ماضی میں گینگسٹر رہنے والے جنوبی افریقی سیاستدان گائٹن مکینزی کھیلوں اور ثقافت کے وزیر بن گئے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر  سرل رامافوسا نے حکومتی اتحادی پیٹریاٹک الائنس کے سربراہ گائٹن مکینزی کو کھیلوں اور ثقافت کا وزیر مقرر کیا ہے۔

وزیر بننے کی اطلاع ملتے ہی گائٹن نے فیس بک پر اپنی لائیو ویڈیو کے دوران کہا کہ جناب صدر آپ کا شکریہ، یہاں بہت سے لوگ ہیں جو مجھے اور میری جماعت کو اتحادی حکومت میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

رپورٹس کے مطابق اسپورٹس منسٹر گائٹن مکینزی ماضی میں گینگسٹر رہ چکے ہیں اور ان پر متعدد جرائم میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔گائٹن نے 16 سال کی عمر میں بینک لوٹا تھا اور متعدد جرائم کیے جس پر انہیں 7 سال جیل ہوئی، جیل میں رہنے کے بعد جب انہیں رہائی ملی تو  انہوں نے خود کو بدلنے کا عہد کیا اور سیاست میں  قدم رکھا۔ 

گائٹن مکینزی نے 2013 میں اپنی جماعت  پیٹریاٹک الائنس کی بنیاد رکھی اور انہیں تقریباً 10 سال بعد سیاست کے میدان میں کامیابی ملی۔2024 کے جنوبی افریقی انتخابات میں حکمران جماعت اے این سی  اکثریت سے محروم ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں پیٹریاٹک الائنس اور دیگر اتحادیوں کےساتھ مل کر حکومت بنانا پڑی۔ 

تجارت

 آئی ایم ایف جولائی میں ٹیکسز اور ٹیرف کے نفاذ کے مطالبے پر ڈٹ گیا

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق  100 یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 37.38 روپے ہو جائے گا، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا بنیادی ٹیرف 45.15 روپے تک چلا  جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 آئی ایم ایف جولائی میں ٹیکسز اور ٹیرف کے نفاذ کے مطالبے پر ڈٹ گیا

 آئی ایم ایف جولائی میں ٹیکسز اور ٹیرف کے نفاذ کے مطالبے پر ڈٹ گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو شرط پر نظر ثانی کی درخواست بھی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نئے پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کا بنیادی مطالبہ  ہے ،آئی ایم ایف نے ٹیرف کےساتھ بجلی پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ بھی کیا ہے،جس کے باعث رواں سال گھریلو صارفین کا بنیادی ٹیرف 69.27 روپے تک جانے کا خدشہ ہے، ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈ جسٹمنٹس کے تحت بھی الگ سے اضافہ ہوگا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق  100 یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 37.38 روپے ہو جائے گا، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا بنیادی ٹیرف 45.15 روپے تک چلا  جائے گا، ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال پر ٹیرف 50.17 روپے ہو جائے گا،  400 یونٹ ماہانہ استعمال کا بنیادی ٹیرف 56.73 روپے ہو جائے گا، ماہانہ 500 یونٹ تک استعمال پر بنیادی ٹیرف 59.76 روپے تک چلا جائے گا، 501 سے 600 تک یونٹ کا بنیادی ٹیرف 61.70 روپےہو جائیگا، ماہانہ 700 یونٹ کے استعمال پر ٹیرف 63.24 روپے ہو جائیگا، ٹیکسز کے ساتھ 700 یونٹ سے زائد ٹیرف 69.27 روپے ہو جائے گا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

فلور ملز ایسوسی ایشن  کا مطالبہ ہے کہ  فلور ملز پر عائد کیے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کے فیصلے کو واپس لیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلور ملز ایسوسی ایشن نے  ملک گیر   احتجاج کا اعلان کردیا

فلور ملز ایسوسی ایشن نے بدھ سے ملک بھر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ 
چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ پاکستان میں10 جولائی سے گندم کی واشنگ بند کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 11 جولائی سے ملک بھر میں گندم  کی سپلائی روک دی جائے گی۔ 
فلور ملز ایسوسی ایشن  کا مطالبہ ہے کہ  فلور ملز پر عائد کیے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔ 
چیئر مین عاصم رضا نے تنبیہ کی کہ اگر حکومت نے فلور ملز ایسو سی ایشن کے مطالبات پورے نہ کیے تو پھر مکمل ملک گیر ہڑتال کریں گے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسلم لیگ (ق ) کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ق کے رہنما اور صوبائی وزیرصنعت وتجارت نے کہا کہ  دہشت گردی عالمی مسئلہ ہےجس سےملکرنمٹنا ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ (ق ) کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا اعلان

مسلم لیگ (ق) نے وزیراعظم شہباز شریف کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اےپی سی میں بھرپورشرکت کرے گی، ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئےعزم استحکام آپریشن ناگزیرہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عزم استحکام آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے، قیام امن کیلئےپاکستان اورافغانستان کوروابط بڑھانےکی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما اور صوبائی وزیرصنعت وتجارت نے کہا کہ  دہشت گردی عالمی مسئلہ ہےجس سےملکرنمٹنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی کاوشوں سےجیتی جاسکتی ہے، پاکستان مسلم لیگ قیام امن کی کاوشوں کی بھرپورحمایت کرتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll