ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ ہم پر بہت دباؤ تھا کہ بجلی کے نرخ اور ٹیرف بڑھایا جائے اس کے باوجود وزیراعظم نے قیمتیں نہیں بڑھائیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ پر اپوزیشن اپنا نقطہ نظر پیش کرے ، ہم ضرور سنیں گے ، پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کا علیحدہ بجٹ رکھا جائے گا ، ضلع ملتان کیلئے ترقیاتی پیکج دیا گیا ہے ، رواں ماہ کے آخری ہفتہ ملتان کی انتظامیہ کیساتھ میٹنگ کروں گا۔ روپیہ ، اسٹاک مارکیٹ اور سرمایہ میں استحکام آیا ہے ،اس بجٹ میں ہمارا فوکس اکنامک گروتھ ہے ،12ایکڑ سے کم کے کاشتکار کیلئے بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،اکنامک گروتھ سے غربت اور بےروزگاری کے مسائل حل ہوں گے ،زراعت اور انڈسٹریز کیلئے مراعات دی ہیں ،حکومت کی توجہ معاشی گروتھ پر ہے، 4فیصد گروتھ کی توقع کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ کورونا چیلنجز کے باوجود ریکوری ہورہی ہے ،گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے ،مکئی ، گنے اور چاول کی پیداوار میں بھی بے پناہ کامیابی ہوئی ہے ،کپاس میں ہمیں دقت آئی جس کی وجہ سے اپنا ٹارگٹ پورا نہ کر سکے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم پر بہت پریشر تھا کہ بجلی کے نرخ اور ٹیرف بڑھایا جائے ،وزیر اعظم نے بہت گفت وشنید کے بعد فیصلہ کیا کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی ،ہم نے پٹرولیم کی قیمتوں کو مستحکم رکھا ہے اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں صنعتی شعبے کو خصوصی مراعات دی گئی ہیں ،زراعت کی ترقی کیلئے چین سے مدد لیں گے ، ملکی تاریخ میں پہلی بات ترسیلات زر 29 ارب کو چھوئی ہیں ، زراعت کا شعبہ منفی سے مثبت اعشاریے میں آچکا ہے ،ہماری پر کیپٹا انکم میں بھی اضافہ دکھائی دے رہا ہے ،ہم نے قیمتوں میں ٹھہراؤ لانا ہے ،یوٹیلیٹی سٹورز کو زیادہ موثر طریقے سے استعمال کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا ، ہمارا روپیہ جو دن بہ دن گر رہا تھا اس میں ٹھہراؤ اور بہتری آئی ہے ، انڈسٹریل سیکٹر ترقی کرے گا ، ہم اپنے روڈ انفراسٹکچر میں بہتری لا رہے ہیں ،ملتان تا سکھر موٹروے بن گئی ہے ، سکھر سے حیدرآباد کیلئے ہم نے رقم اس بجٹ میں مختص کی ہے ، یہ ٹکڑا مکمل ہونے سے پشاور سے کراچی تک موٹروے مکمل ہو جائے گی۔وزیرخارجہ نے مزید کہاکہ سیالکوٹ سے کھاریاں موٹروے کیلئے رقم مختص کی گئی ہے ، کراچی سندھ کا دارالخلافہ ہے ،کراچی سرکلر ریلوے کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے ، کراچی کیلئے ایک خاص پیکج رکھا ہے ، پانی کےصوبوں کیلئے وفاقی بجٹ سے 91 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 5 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 5 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 26 minutes ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago



