جی این این سوشل

تجارت

معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، رانا احسان افضل

انہوں نے کہاکہ تقریبا بیالیس ہزار پرچوں فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری پر پیشرفت ہوئی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، رانا احسان افضل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم کےکو آرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے کہا ہے کہ معیشت کوبہتری کی طرف گامزن کردیاگیا ہے ۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجٹیائزیشن پرکام شروع کردیا گیا ہے جس سے ٹیکس کی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ تقریبا بیالیس ہزار پرچوں فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری پر پیشرفت ہوئی ہے ۔

پاکستان

مسلم لیگ (ق ) کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ق کے رہنما اور صوبائی وزیرصنعت وتجارت نے کہا کہ  دہشت گردی عالمی مسئلہ ہےجس سےملکرنمٹنا ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ (ق ) کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا اعلان

مسلم لیگ (ق) نے وزیراعظم شہباز شریف کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اےپی سی میں بھرپورشرکت کرے گی، ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئےعزم استحکام آپریشن ناگزیرہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عزم استحکام آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے، قیام امن کیلئےپاکستان اورافغانستان کوروابط بڑھانےکی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما اور صوبائی وزیرصنعت وتجارت نے کہا کہ  دہشت گردی عالمی مسئلہ ہےجس سےملکرنمٹنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی کاوشوں سےجیتی جاسکتی ہے، پاکستان مسلم لیگ قیام امن کی کاوشوں کی بھرپورحمایت کرتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کا عمرایوب کا استعفی ٰ منظور کرنے سے انکار ، کام جاری رکھنے کا حکم

تحریک انصاف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب ایوب خان کا پارٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ قبول نہیں کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کا عمرایوب کا استعفی ٰ منظور کرنے سے انکار ،  کام جاری رکھنے کا حکم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطابق عمران خان نے عمر ایوب کو پارٹی سیکریٹری جنرل کے طور کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

تحریک انصاف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب ایوب خان کا پارٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے اور اپوزیشن لیڈر اور پارٹی سیکریٹری جنرل دونوں عہدوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایات کی ہیں۔

واضح  رہے کہ عمر ایوب خان نے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اعلامیے میں پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ بانی چیئرمین نے عمر ایوب خان کی پارٹی کے لیے قربانیوں کی ستائش کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پارلیمانی پارٹی اور تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے عمر ایوب سے استعفیٰ واپس لینے کی استدعا کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 لاپتہ افراد کے معاملہ، علی امین گنڈا پور کی پشاور ہائی کورٹ طلبی

خیبرپختونخوا میں روز بروز لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 لاپتہ افراد کے معاملہ، علی امین گنڈا پور کی پشاور ہائی کورٹ طلبی

 لاپتہ افراد کے معاملہ پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو طلب کر لیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 22 جولائی کو عدالت میں پیش ہوں، چیف جسٹس نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں روز بروز لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ پولیس اور سی ڈی ٹی بھی لوگوں کو اغوا کر رہی ہے۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ صوابی کے زیر حراست شہری کی رہائی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ میں کہا کہ درخواست گزار کا بھائی ایس ایچ او تھانہ صوابی کی غیر قانونی حراست میں ہے، درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ اس کے بھائی کو بغیر فوجداری مقدے کے حراست میں لیا گیا، 10 جون کو عبدالسعید کو پشاور سے اٹھایا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ ایس ایچ او 70 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہا ہے، سی ٹی ڈی سمیت پولیس لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے بھاری تاوان کا مطالبہ کر رہی ہے۔

عدالت نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مقدمات میں اضافہ پر وزیر اعلیٰ کو طلب کیا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ بتائیں کہ جبری گمشدگیوں کو روکنے اور کم کرنے کے لیے کیا اقدامات کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll