سرکاری وکیل نے عدالت کو پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے آگاہ کر دیا


اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔
این او سی جاری ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔
وکیل درخواستگزار شعیب شاہین نے کہا کہ 26 جون کو عدالتی حکم پر درخواست گزار کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ہوئی، ڈپٹی کمشنر نے این او سی جاری کرنے کا کہا، 26 جون سے کل تک ڈپٹی کمشنر سے 20 دفعہ رابطہ کیا گیا۔
جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے آپ کو جلسے کی اجازت تو دے دی ہے، ہر بات پر جھگڑا تو نہیں کر سکتے۔
وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں این او سی نہیں دیا گیا بلکہ آج ایک دن پہلے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے، ہمیں جلسے کی تیاری کے لیے وقت ہی نہیں دیا گیا۔
اس پر جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ چلیں آپ تو بڑی پارٹی ہیں، کچھ گھنٹوں میں ہی لوگوں کو نکال لیں گے، آپ کیا کہتے ہیں ڈپٹی کمشنر اب لوگوں کو بھی نکال کر لائے؟
بعد ازاں عدالت نے این او سی جاری کرنے پر درخواست نمٹادی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا تھا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 36 minutes ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago






