جی این این سوشل

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رحجان ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کے اضافے کےساتھ 80 ہزار 888 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رحجان ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رحجان ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رحجان جاری ہے۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعرات کے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے،100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ 100 انڈیکس 80 ہزار 888 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی جب انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھوگیا تھا۔

تجارت

بجلی کے بڑھتے بلو ں پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے تمام ڈائریکٹرز کو دوسو یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی کے بڑھتے بلو ں پر وزیر داخلہ  محسن نقوی نے نوٹس لے لیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بجلی صارفین کی زائد بلوں کی بڑھتی ہوئی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس عمل میں ملوث افسروں اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے تمام ڈائریکٹرز کو دوسو یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو اس عمل میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے زائد بلوں سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے جو کہ پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

محکمہ ریلوے کا 20 سے زائد ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

محکمہ ریلوے نے ملک میں جاری ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پرائیویٹ کی جانے والی ٹرینوں میں منافع بخش ٹرینیں بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ ریلوے کا 20 سے زائد ٹرینیں  آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

محکمہ ریلوے نے ملک میں جاری ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پرائیویٹ کی جانے والی ٹرینوں میں منافع بخش ٹرینیں بھی شامل ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ کی جانے والی ٹرینوں میں نیازی ایکسپریس، گرین لائن اور  عوامی ایکسپریس سمیت 20 سے زائد ٹرینیں شامل ہیں۔ 
محکمہ ریلوے کے مطابق ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلیں گی، جس کے لیے جلد ہی ریلوے کی جانب سے ٹینڈرز جاری کیے جائیں گے۔ 
حکومت نے دعویٰ کیا کہ ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ عوام کو بہتر سفری سہولیات مہیا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ کچھ دن قبل محکمہ ریلوے نےٹرینوں سے 25 ارب سے زائد آمدنی حاصل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کے حالیہ فیصلے نے ریلوے کی کمائی کے حکومتی دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جان سینا کا ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عالمی ریسلر جان سینا نے 2001 میں عالمی ریسلنگ کے میدان میں قدم رکھا ، انہوں نے 16 بار عالمی چیمپئین کا ٹائٹل جیتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جان سینا کا ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

معروف عالمی ریسلر جان سینا نے ریسلنگ کے عالمی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 
16 بار ریسلنگ کی عالمی چیمپئین شپ جییتنے والے ریسلر جان سینا نے  ٹورنٹو میں اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب ریسلنگ مقابلوں کے ایونٹ( ڈبلیو ڈبلیو ای) سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ 
ریسلر جان سینا نے اعلان کیا کہ 2025 میں لاس وگاس میں ہونے والا رسل مینیا کا ریسلنگ ایونٹ ان کے ریسنلگ کیرئیر کا آخری ایونٹ ہو گا۔ 
عالمی ریسلر جان سینا نے 2001 میں عالمی ریسلنگ کے میدان میں قدم رکھا۔ انہوں نے 16 بار عالمی چیمپئین کا ٹائٹل جیتا۔ 2015 میں جان سینا نے بطور ایکٹر ایکشن موویز میں قدم رکھا، جہاں انہوں نے ڈیڈیز ہوم، بلاکرز، پیس میکر اور دی سوسائڈ سکاڈ جیسی فلموں میں کام کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll