عمران خان نے اگر بھوک ہڑتال کی تو پوری قیادت ان کا ساتھ دے گی، علی محمد خان
عمران خان نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ان کے معاملات کو آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلایا جاتا تو وہ بھوک ہڑتال پر جائیں گے، پی ٹی آئی رہنما

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اگر عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو ہم بھی ملک گیربھوک ہڑتال اور پرامن احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ان کے معاملات کو آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلایا جاتا تو وہ وکلاء اور پارٹی کی سینئر لیڈر شپ سے مشورہ کرکے بھوک ہڑتال پر جائیں گے۔اللہ وہ وقت نہ لائے لیکن اگر عمران خان بھوک ہڑتال پر گئے تو پورے پاکستان میں بھوک ہڑتالی کیمپ اور پر امن احتجاج کئے جائیں گے۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ کیوں یہ نوبت لائی جا رہی ہے، کیوں ہمارے لیڈر کو انصاف نہیں مل رہا۔ بانی پی ٹی آئی کا بھوک ہڑتال کرنے کا کہنا ثابت کرتا ہے کہ اگر نوبت یہاں تک آ گئی ہے تو اس کی وجہ بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملنا ہے۔ان تمام معاملات کا سیاسی حل نکلنا ضروری تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی نے یہ بات بھی کی کہ حقیقی جمہوریت کے لیے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ ضروری ہے، ہمیں ہمارا مینڈیٹ واپس چاہیئے نہیں تو پھر صاف شفاف الیکشن کی طرف جانا پڑے گا۔ ملک میں جمہوریت نہیں تو پھر اس نظام کا کیا فائدہ، انہوں نے آج پھر یہ بات کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت نہیں جھکیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کل اسلام آباد کے جلسے کے متعلق بانی پی ٹی ائی نے عوام کو پیغام دیا کہ میں ان سے کبھی کمپرومائز نہیں کروں گا حقیقی آزادی کے لیے میری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہزارہ میں بھی جلسہ ہے بانی پی ٹی ائی نے ہزارہ والوں کے لیئے پیغام بھیجا ہے کہ میری عوام کو کہنا وقت کے یزیدوں کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا غلامی سے موت بہتر ہے۔
ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین نے اس تاثر کو رد کر دیا کہ پی ٹی آئی میں نہ تو کوئی گروپ ہے اور نہ ہی کوئی بلاک ہے ، جن ممبران کو کچھ تحفظات تھے ان میں سے ایک دو ممبران آج ان سے ملیں ہیں اور کچھ اگلے ہفتے ملیں گے، تحریک انصاف میں ہر کسی کو اپنے رائے دینے کی آزادی ہے، یہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی یا جے یو آئی ف نہیں ہے جہاں ایک ہی خاندان کی حکمرانی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 800 کی سطح عبور کرگیا
- 7 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- ایک گھنٹہ قبل

چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے ملازمین کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کیلئے ایک منفرد منصوبہ شروع کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

انڈونیشیا: شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 3 منٹ قبل

جلالپور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہٹادیا گیا، مکرم خان نئے اے سی تعینات
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی
- 3 گھنٹے قبل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی بربریت کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں، سعودی ولی عہد
- 7 گھنٹے قبل

یوٹیوب نے ایک نیا ملٹی لینگوئج آڈیو فیچر متعارف کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش
- 4 گھنٹے قبل