ڈبلز میں بھی پاکستانی پیئر تھائی لینڈ کو نہ روک سکا، یوں تھائی لینڈ 4-61، 53-75 اور 26-90 کے اسکور کے ساتھ ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت گیا


ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو تھائی لینڈ نے شکست دیدی۔
سعودی عرب میں ایشین 6 ریڈ بال اور ایشین انڈر 21 چیمپئن شپ میں شاندار فتوحات کے بعد پاکستان نے ایشین ٹیماسنوکر چیمپئن شپ میں بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔
تاہم ایونٹ کے فائنل میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دی، پہلے سنگل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو باآسانی شکست ہوئی تھی، دوسرے سنگل میں اویس منیر نے اچھا مقابلہ کیا لیکن کلر پوٹنگ میں انہوں نے براؤن بال پر فاؤل کیا جس کے بعد تھائی پلیئر نے فریم کلیئر کردیا ۔
ڈبلز میں بھی پاکستانی پیئر تھائی لینڈ کو نہ روک سکا، یوں تھائی لینڈ 4-61، 53-75 اور 26-90 کے اسکور کے ساتھ ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت گیا۔
فائنل میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل کی حقدار رہی، پاکستان نے اس سے قبل ایشین 6 ریڈ میں گولڈ میڈل جیتا تھا، پاکستان نے ایشین انڈر 21 میں گولڈ اور سلور میڈل بھی اپنے نام کیا تھا۔

ایمازون کا 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

آذربائیجان کا پاکستان میں بینالپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کا نیا دعویٰ: “پاکستان اور بھارت کی جھڑپ میں سات نئے طیارے مار گرائے گئے
- 15 گھنٹے قبل

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 2 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20:پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

وفاقی محتسب کا تاریخی فیصلہ: خواتین کے خلاف توہین آمیز تبصرے بھی ہراسانی قرار
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- ایک گھنٹہ قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ میں امن نافذ کرنے والی فورس میں کوئی ملک شامل نہیں ہوگا ، شاہ عبداللہ دوم
- 15 گھنٹے قبل

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 11 گھنٹے قبل













.jpg&w=3840&q=75)