جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے، اسلام آباد انتطامیہ


اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے کا این او سی معطل کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی صورتحال اور محرم الحرام کے باعث این او سی معطل کیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں سکیورٹی خدشات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ایک سیاسی جماعت دعوت کے باوجود اجلاس میں شریک نہ ہوئی، اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی جلسے کی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے درخواستوں، موجودہ صورت حال، محرم الحرام کی آمد، سکیورٹی خدشات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جلسے کا این او سی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے، اسلام اباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل رہنما پاکستان تحریک انصاف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا تھا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 18 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 18 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 13 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago



