وزیراعلیٰ سندھ بے اختیار ہیں، اہم فیصلے بلاول ہاؤس میں ہوتے ہیں : فواد چوہدری
کراچی : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ بے اختیار ہیں۔ اہم فیصلے وزیراعلیٰ ہاؤس نہیں، بلاول ہاؤس میں ہوتے ہیں۔ سندھ میں اس وقت آرٹیکل140اےلاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت صوبوں کو نیشنل فنانس کمیشن کے ذریعے پیسہ آتا ہے اس کے باوجود سندھ میں تعصب پھیلایا جاتا ہے، صوبے کو این ایف سی کی مد میں ملنے والا پیسہ کہاں جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو 500 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں گورنر راج کی گنجائش نہیں، سندھ حکومت نے پولیس موبائلز صرف پروٹوکول کیلئے رکھی ہیں، سندھ پولیس میں جرائم سے نمٹنے کی اہلیت نہیں۔ وفاق سے بدین اور گھوٹکی کیلئے اسپیشل فنڈز لیے جاتے ہیں، لاڑکانہ میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ صحت کا نظام تباہ ہو چکا، من پسند ٹھیکہ داروں کو ٹھیکے دے کر کب تک سندھ کو چلایا جائے گا۔ سب سےزیادہ پلی بارگین کے کیسز سندھ کے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ مطالبہ کرتے ہیں سندھ میں گورنر راج لگادیں، لیکن آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ، آرٹیکل 140اے کا نفاذ ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے سندھ کو اس کا حق مل سکتا ہے۔
بجٹ سے متعلق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سال گندم، چاول اور مکئی کی ریکارڈ فصل ہوئی۔ موبائل ڈیٹا اور کالز پر ٹیکس کو مسترد کر دیا گیا، حکومت نے چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں بھی کمی کی۔
فواد چوہدری کے مطابق ن لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی مسائل کاعلم نہیں، آج کل نواز شریف، اسحاق ڈار، حسن نواز بھی اوور سیز پاکستانی ہیں۔ ن لیگ نے آنکھیں بند کر کےانتخابی اصلاحات کو مسترد کیا، اوور سیز پاکستانی ملک سے پیسہ نہیں لے کر جاتے بلکہ باہر سے بھیجتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 9 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 9 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 8 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 10 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 9 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 6 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 9 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 12 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 10 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 10 گھنٹے قبل