جسٹس حسن اظہر رضوی کی عدالت میں الیکشن کمیشن پر تنقید، چیف جسٹس نے بات کاٹ دی
سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن کمیشن کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس حسن اظہر رضوی نے دلچسپ انداز میں الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا


سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن کمیشن کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس حسن اظہر رضوی نے دلچسپ انداز میں الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر ایڈوکیٹ سلمان اکرم راجہ نے جسٹس رضوی کی تائید کی، مگر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انہیں ٹوک دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس رضوی نے الیکشن کمیشن کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کسی زمانے میں گورنمنٹ اور قانونی ادارے قانونی چارہ جوئی کے لیے معتبر ذرائع سمجھے جاتے تھے، مگر حالیہ جاری کیسز کی سماعت کرتے ہوئے تو ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے الیکشن کمیشن خود مقدمہ جیتنے آئی ہے۔
جس پر سلمان اکرم راجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی بلکل جج صاحب آپ بالکل درست فرما رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن ہمارے ساتھ ایسا برتاؤ کر رہا ہے جیسے یہ ہمارے مخالفین ہوں۔
ایڈوکیٹ سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ایک آئینی ادارہ ہونے کی حیثیت سے غیر جانبدار ہو کر اپنے ملک کی عوام کے مفاد میں سوچنا چاہیے، مگر حقیقت یہ ہے کہ بدقسمتی سے الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض نہیں نبھا رہا۔
جس پر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈوکیٹ سلمان اکرم راجہ کو فورا ٹوکا اور کہا کہ سلمان صاحب ہم نے آپ کی بات سن لی ہے، اب آپ آگے چلیں۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago



