پاک فوج کے جوانوں نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیاجبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہیدہوگئے


پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں 2 دہشتگردہلاک جبکہ ایک کیپٹن شہید ہو گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے جوانوں نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیاجبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہیدہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کا پتہ چلانے کےلیے سرچ آپریشن سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں ،ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے، شہید ہونے والےکیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے اکتوبر 2020 میں پاکستان آرمی کی این ایل ائی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا ،کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی عمر 24 سال ہے۔
اسامہ نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا، کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کے سوگواران میں والد، والدہ، ایک بھائی اور چار بہنیں شامل ہیں۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 10 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 9 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago




