جی این این سوشل

علاقائی

 چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو نوجوانوں کے لئے کامیابی کی نوید ہوگا،مریم نواز 

ٹیکنالوجی سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ نے ملاقات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو نوجوانوں کے لئے کامیابی کی نوید ہوگا،مریم نواز 
 چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو نوجوانوں کے لئے کامیابی کی نوید ہوگا،مریم نواز 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ  چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو نوجوانوں کے لئے کامیابی کی نوید ہوگا،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ایجوکیشن سے نوجوانوں کو ہنرمند بنانا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ نے ملاقات کی،ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں ،عوامی مسائل اور ضروریات پر گفتگو کی گئی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

رکن پنجاب اسمبلی عدنان افضل چٹھہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹس کو بھی سراہا۔

عدنان افضل چٹھہ نے یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو پراجیکٹس کی تعریف کی، ملاقات میں ٹیوٹا اور ٹیکینکل ایجوکیشن میں جدت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو نوجوانوں کے لئے کامیابی کی نوید ہوگا، ٹیوٹا کورسز کیلئے طلبہ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر بتدریج 40 ہزار کی جائے گی، سکلز ڈویلپمنٹ کی ٹریننگ مکمل مفت ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ٹیوٹا پروگرام میں مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کورسز شامل کیے جائیں گے ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ایجوکیشن سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا چاہتے ہیں ،نوجوان معاشی طور پر با اختیار ہوگا تو اپنی فیملی کو سپورٹ کرسکے گا۔

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید  اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس منتقل

علی امین گنڈاپورکی ہدایت پر صنم جاوید کو کے پی ہاؤس منتقل کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید  اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس منتقل

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید  کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس منتقل کردیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  یارمحمد نیازی نے بتایا کہ علی امین گنڈاپورکی ہدایت پر صنم جاوید کو کے پی ہاؤس منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق صنم جاوید کے ہمراہ ان کی فیملی بھی ہے اور صنم جاوید اہل خانہ کے ہمراہ کے پی ہاؤس میں مقیم رہیں گی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے۔ 

صنم جاوید کی رہائی کے بعد اہل خانہ سے ملن کی تصویر سامنے آگئی۔ صنم جاوید کی گرفتاری 9 مئی 2023 کو عمل میں آئی اور طویل عرصے تک وہ ملک کی مختلف جیلوں میں قید رہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر کل ان کی رہائی عمل میں آئی اور اس وقت وہ اہل خانہ کے ساتھ اسلام آباد میں خیبرپختون خوا ہاؤس میں مقیم ہیں۔

طویل عرصے کی قید کے بعد انہیں شوہر اور بچوں کے ساتھ یک جا ہونے کا موقع ملا اور ان کی تصویر سامنے آگئی، جس میں وہ شوہر اور دو بچوں کے ساتھ مسکراتی نظر آرہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس ، نیب کی ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ

نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ  ریفرنس ، نیب کی ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے  تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں راولپنڈی نیب کی ٹیم عمران اور بشریٰ بی بی سے چار گھنٹے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی، نیب ٹیم نے چار گھنٹے سے زائد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے تفتیش کی، نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق بلغاری سیٹ کی کم قیمت لگوانے کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے گئے، ملزمان سے اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر قانونی طور پر سرکاری اثاثوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام کے بارے بھی سوالات کیے گئے، ملزمان سے توشہ خانہ پروسیجر 2018 کی خلاف ورزی پر بھی سوالات کیے گئے۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم نے 13 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ میں گرفتاری ظاہر کی تھی، عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا،عدالت نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں تفتیش کی ہدایت کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نیا آئی ایم ایف پروگرام ، پاکستان کیلئے عالمی فنڈنگ بہتر ہو گی، موڈیز

 آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کو ٹیکسز سے متعلق مشکل فیصلےکرنا ہوں گے، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیا آئی ایم ایف پروگرام ، پاکستان کیلئے عالمی فنڈنگ بہتر ہو گی، موڈیز

عالمی ریٹنگ ایجنسی (موڈیز ) نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے معاہدے سے پاکستان کے لئے عالمی فنڈنگ میں بہتری کے امکانات ہیں۔

موڈیز نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا کہ عالمی ایجنسیز اور دیگر ممالک پاکستان کو فنڈ فراہم کریںگے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی بیرونی پوزیشن کو نازک قرار دے دیا۔

جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کو ٹیکسز سے متعلق مشکل فیصلےکرنا ہوں گے، کمزور گورننس حکومتی اصلاحات کو آگے بڑھانے میں مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ذرائع میں دیگر ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول شامل ہے، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، زیادہ ٹیکسوں اور توانائی کے نرخوں میں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کر سکتا ہے، رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریباً 21 بلین ڈالر ہیں۔

موڈیز کے مطابق مالی سال 27-2026ء کے لیے تقریباً 23 بلین ڈالرز کی مالی ضروریات درپیش ہیں، پاکستان کے پاس 9.4 ارب ڈالرز کے زرِمبادلہ کے ذخائر اس کی ضروریات سے کافی کم ہیں۔

موڈیز کی رپورٹ کے مطابق کمزور گورننس اور اعلیٰ سماجی تناؤ حکومت کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا تھا۔

قرض پروگرام کی مالیت 7 ارب ڈالرز ہے جب کہ اس کا دورانیہ 37 ماہ ہوگا، اسٹاف سطح کے طے پانے والے معاہدے کی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری لی جائے گی جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے اس سلسلے میں اپنا اعلامیہ بھی جاری کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll