آج سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی، جو بارشوں کا سبب بنیں گی


ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آج سے تیز بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی، جو بارشوں کا سبب بنیں گی۔
اسلام آباد، پنجاب اور کشمیر میں آج سے 11 جولائی تک تیز بارش کا امکان ہے جبکہ 11 سے 15 جولائی تک خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 سے 14 جولائی کے دوران بلوچستان اور سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد مین بارش ہوگی۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج گرم رہے گا، گزشتہ روز تربت گرم ترین شہر رہا جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی بارش متوقع ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں سب سے زیادہ بارش 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ بارش کے باعث کراچی میں کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 18 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔بارش سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، اہم اور مرکزی شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 17 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 9 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل






