ریسرچ میں یہ انکشاف کیا گیا کہ مرد اور خاتون کے سیلز کے اجزاء اور ان کے جینز کی بناوٹ کسی بھی سرگرمی کے اثر انداز ہونے کا تعین کرتی ہے


طب کے شعبے میں جاری ایک ریسرچ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ ورزش مرد اور خاتون کے جسم پر مختلف طریقے سے اثر انداز ہوتی ہے۔
ریسرچ میں یہ انکشاف کیا گیا کہ مرد اور خاتون کے سیلز کے اجزاء اور ان کے جینز کی بناوٹ کسی بھی سرگرمی کے اثر انداز ہونے کا تعین کرتی ہے۔
چوہوں پر کی جانے والی ایک ریسرچ میں سائنسدانوں نے ریسرچ میں استعمال ہونے والے چوہوں کے تین گروپ بنائے۔ ایک گروپ نر چوہوں، جبکہ دو گروپ مادہ چوہوں کے تھے۔ نر چوہوں اور مادہ چوہوں کے ایک گروپ کو 8 ہفتے مختلف سرگرمیوں میں الجھائے رکھا، جبکہ مادہ چوہوں کا دوسرا گروپ کسی بھی قابل ذکر سرگرمی میں مشغول نہیں کیا گیا۔
8 ہفتوں کے بعد، سرگرمی میں مشغول نر چوہوں نے اپنے جسم کی چربی کا تقریباً 5 فیصد کھو دیا، جبکہ سرگرمی میں مشغول مادہ چوہوں نے کوئی خاص مقدار نہیں کھوئی۔ مطالعہ کے دوران انکشاف ہوا کہ سرگرمیوں میں مشغول مادہ چوہوں نے اپنی ابتدائی چربی کی فیصد کو برقرار رکھا، جب کہ بغیر سرگرمی کے رہنے والی مادہ چوہوں کے گروپ نے 4 فیصد اضافی جسمانی چربی حاصل کی۔
ریسرچ نے یہ بات واضح کر دی کہ مختص دورانیے میں ورزش نے نر کے جسم میں قابل ذکر تبدیلیاں پیدا کیں، مگر مادہ کا جسم ورزش کا کوئی قابل ذکر اثر نہ لے پایا۔
سائنسدانوں کے مطابق نر اور مادہ کے جسم پر ورزش کی وجہ سے پڑنے والے اثر میں فرق کی وجہ جسم میں توانائی کے توازن کو برقرار رکھنے والے سیلز اور اعضاء میں مائٹوکونڈریا کے جینیاتی اظہار میں تبدیلیوں کی وجہ سے ہیں۔
مائٹو کونڈریا جسم میں موجود سیلز کا ایک جزو ہے جو جسمانی سیلز کے اندر عمل تنفس(سانس لینے کے عمل) کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ سیلز کے اندر مائٹوکونڈریا کی مقدار اور اس کے کام کرنے کی صلاحیت کسی بھی جسمانی سیل کی زندگی کا تعین کرتے ہیں۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 13 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 12 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 13 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل







