جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم ہاوس اور آفس کے اخراجات کے تازہ اعدادوشمار جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے وزیراعظم ہاوس اور آفس کے اخراجات کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم ہاوس اور آفس کے اخراجات کے تازہ اعدادوشمار جاری
وزیراعظم ہاوس اور آفس کے اخراجات کے تازہ اعدادوشمار جاری

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کفایت شعاری کی روایت برقرار ہے،‏وزیراعظم کے 3 سالوں میں وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے اخراجات میں 108 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے۔وفاقی وزیر مراد سعید نے وزیراعظم ہاوس اور آفس کے اخراجات کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں ۔

3 مالی سالوں میں وزیراعظم آفس کے لیے مختص بجٹ اور اخراجات میں 518ملین روپے کی بچت  کی گئی۔وزیراعظم ہاوس کے لیے مختص بجٹ اور اخراجات میں  565 ملین روپے کی بچت کی گئی۔ وزیراعظم نے 3 سالوں میں اپنے صوابدیدی فنڈز سے 1 روپے کا بھی استعمال نہیں کیا۔وزیراعظم کا کوئی کیمپ آفس نہ ہونے کے باعث 3 سالوں میں کیمپ آفس اخراجات صفر ہیں۔

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ  مسلسل تیسرے سال وزیراعظم آفس کے اخراجات میں کروڑوں روپے کی کمی مثالی اقدام ہے، سابق سربراہان نے وزیراعظم آفس کے صوابدیدی فنڈز کو پانی کی طرح بہایا،صرف گفٹس، ٹپس اور تحائف کی صورت میں قومی خزانے سے کروڑوں روپے لٹائے گئے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی صوابدیدی اختیارات ختم کر دئیے ہیں ، عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا، سرکاری عیاشیوں کیلئے نہیں، کیمپ آفسز، سکیورٹی اور غیر ملکی دوروں کے نام پر قومی خزانہ لوٹنے کی روایت ہمیشہ کیلئے ختم کر دی۔

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

فیلڈ ہسپتالوں کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، میں نے اور نواز شریف نے ایک خواب دیکھا تھا کہ لوگوں کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہو آج وہ خواب پورا ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں میں او پی ڈی، حفاظتی ٹیکہ جات اور زچہ بچہ کی سہولت میسر ہو گی، فیلڈ ہسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی ہوں گی جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں سرجری کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 6 ہفتوں میں چاروں اطراف فیلڈ ہسپتال کھڑے کردیئے، فیلڈ ہسپتال دیہی علاقوں میں بھی پہنچیں گے، فیلڈ ہسپتال وہاں سہولت فراہم کریں گے جہاں کوئی ہسپتال نہیں،فیلڈ ہسپتال میں عوام کو طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، آج سے پہلے کنٹینرز صرف جلاؤ ، گھیرا ؤ اور بل پھاڑنے کیلئے استعمال ہوتے تھے، اب فیلڈ ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ہو گی، فیلڈ ہسپتالوں میں وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 32 فیلڈ ہسپتال آج پنجاب بھر میں پھیل جائیں گے، آج پہلے فیلڈ ہسپتال کے ساتھ بہاولپور جار ہی ہوں، میری ویڈیوز پر تنقید کرنے والے کمروں سے نکل کر عوام کی خدمت کریں تاکہ ان کی بھی ویڈیوز بنیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی کی ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کی  ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ جاری کردی ہے ۔

کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں ،محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 7 درجے ترقی کے ساتھ 17ویں نمبر پر ہیں،بھارت کے سوریا کمار یادو کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

باؤلنگ میں شاہین آفریدی کا 3 درجے ترقی کے ساتھ 14واں نمبر ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں آئی سی سی پچ کلسنٹنٹ اینڈی ایٹکنسن نے گراونڈ اسٹاف سمیت چیف کیوریٹر آغا زاہد سے ملاقات کی۔

چیف کیوریٹر آغا زاہد نے پچز کے حوالے سے بریفنگ دی،اینڈی ایٹکنسن نے پچز کا تفصیلی معائنہ کیا،گراونڈ اسٹاف کو پچز کے حوالے سے ٹپس بھی دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا

کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں جس میں غزہ جنگ کا خاتمہ شامل ہو، اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں کہا کہ کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں جس میں غزہ جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ ختم کرنے پر اصرار کیا تو معاہدہ نہیں ہوگا اور رفح پر چڑھائی کردیں گے۔

دوسری جانب حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے جاری مذاکرات کے باوجود جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر حملہ کرنے پر اسرائیل کے اصرار پر امریکی وزیر خارجہ نے دو ٹوک موقف دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا۔

امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کی اہمیت پر بھی زور دیا، بلنکن نے حماس پر بھی زور دیا کہ وہ جنگ بندی معاہدہ قبول کریں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر زور دینے کے لیے تل ابیب پہنچے تھے۔

بلنکن نے امداد سے لدے پہلے اردن کے ٹرک قافلے کے آغاز کا مشاہدہ کیا جسے ایریز کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی کی طرف روانہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سخت الفاظ میں کہا تھا کہ رفح سے شہریوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس شہر پر زمینی حملہ کرنے کی تیاری ہو رہی ہے، حماس اور تل ابیب کے درمیان معاہدہ ہونے کے باوجود وہاں پر فوجی کارروائی ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll