کورونا مثبت مسافروں کی آمد ، سی اے اے کا انٹرنیشنل ایئرلائن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
کراچی : بیرون ممالک سے کرونا مثبت مسافروں کی آمد کا سلسلہ رک نا سکا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نےانٹرنیشنل ایئرلائن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک سے کورونا مثبت مسافروں کی آمد کا سلسلہ رک نا سکا ، فلائی دبئی کی پرواز ایف ایذ 329 کی کراچی جناح انٹر نیشنل ایئر پر پر آمد، فلائی دبئی کے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کے دوران مزید 7 مسافر کورونا مثبت نکلے۔
جی این این کے مطابق کورونا مثبت سات مسافروں کو پہلے مرحلے میں جناح ایئر پورٹ پر کورنٹائن کیا گیا ، بعد ازاں کورونا مسافروں کو سرکاری ایمبولینس کے ذریعے کورنگی کورنٹائن سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی جانب سے بار بار وارننگ دیئے جانے کے باوجود فلائی دبئی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،اس سے قبل فلائی دبئی نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر بھی کورونا مثبت مسافروں کو پہنچایا تھا ، ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی پر فلائی دبئی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ کورونا مثبت مسافروں کی آمد کی شکایات موصول ہونے پر سی اے اے پہلے ہی 11 جون کو سیالکوٹ آنے والی پرواز کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کر چکی ہے۔

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 3 days ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 10 hours ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 10 hours ago

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 hours ago

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- a day ago

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 8 hours ago

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- a day ago

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- a day ago

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 9 hours ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 days ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- a day ago






