Advertisement

کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے گانا گانے والی پاکستانی ابھرتی سنگر نہال نسیم 19 سال کی ہو گئیں 

پاکستانی کی ابھرتی سنگر نہال نسیم کی آواز کو نہال نسیم کے فینز پاکستانی معروف سنگر آئمہ بیگ کی آواز کا عکس قرار دیتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 11th 2024, 9:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے گانا گانے والی پاکستانی ابھرتی سنگر نہال نسیم 19 سال کی ہو گئیں 

 کور سانگز گانے سے مشہور ہونے والی پاکستانی سنگر نہال نسیم رواں سال 19 برس کی ہو گئیں۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے نہال نسیم نے اپنے پرستاروں کی طرف سے موصول ہونے والے سالگرہ کے پیغامات کو شیئر کیا۔ انہیں نے سالگرہ پر نیک تمنائوں کا اظہار کرنے پر اپنے تمام فینز کا شکریہ ادا کیا۔ 
پاکستانی سنگر اپنی خوبصورت آواز میں ’’بے قدرا‘‘ اور ’’اجازت‘‘گانے کا کور سانگ گانے سے مشہور ہوئی تھیں۔ 
حال ہی میں عاشر وجاہت کے ساتھ گایا گیا نہال نسیم کا گانا ’’صدقے‘‘ یو ٹیوب پر وائرل ہوا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ورلڈ کپ کے لیےجاری گانا ’’ساڈی واری اوئے‘‘ میں بھی نہال نسیم نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔ 
پاکستانی کی ابھرتی سنگر نہال نسیم کی آواز کو نہال نسیم کے فینز پاکستانی معروف سنگر آئمہ بیگ کی آواز کا عکس قرار دیتے ہیں۔
ابھرتی سنگر نہال نسیم کے یوٹیوب پر 5 لاکھ سے زائد، جبکہ انسٹاگرام پر 16 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

Advertisement