جی این این سوشل

پاکستان

منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی سمیت دیگر6 ملزمان اشتہاری قرار

ایف آئی اے نےمونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کا نامکمل چالان اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں پیش کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی سمیت دیگر6 ملزمان اشتہاری قرار
منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی سمیت دیگر6 ملزمان اشتہاری قرار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی سمیت دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ مقدمے مونس الٰہی سمیت دیگر 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سمیت دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نےمونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کا نامکمل چالان اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں پیش کیا۔

ایف آئی اے نے مونس الٰہیسمیت 9 ملزمان کے خلاف پیش کیے گئے چالان میں سابق وفاقی وزیر سمیت 6ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 6 جون کو ایف آئی اے نے مونس الٰہی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کروایا تھا، ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مونس الٰہی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی اور کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے۔

پاکستان

ڈی آئی خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ،دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 افراد شہید

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی خان میں  رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ،دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 افراد  شہید

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر فائرنگ کرکے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 شہریوں کو شہید کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر بزدلانہ حملہ کیا اور نہتے اسٹاف پر گولیاں چلا دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں فورسز کی موثر کارروائی کے سبب تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے مطابق 44 سالہ نائب صوبیدار محمد فاروق شہید کا تعلق ضلع نارووال سے ہے، شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے 25 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دوبیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے۔

اسی طرح ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد جاوید اقبال شہید کی عمر 23سال ہے، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے اس گھناوٴنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمدکے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی بروز جمعرات کو طلب کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمدکے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد اور غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی بروز جمعرات کو طلب کر لیا۔

اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے ا لیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا جس میں سیکرٹری ا لیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔

پی ٹی آئی پر پابندی، عمران، سوری اور علوی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور جماعت بھی قرار دیا، دوسری جانب، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے نظرثانی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید  اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس منتقل

علی امین گنڈاپورکی ہدایت پر صنم جاوید کو کے پی ہاؤس منتقل کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید  اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس منتقل

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید  کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس منتقل کردیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  یارمحمد نیازی نے بتایا کہ علی امین گنڈاپورکی ہدایت پر صنم جاوید کو کے پی ہاؤس منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق صنم جاوید کے ہمراہ ان کی فیملی بھی ہے اور صنم جاوید اہل خانہ کے ہمراہ کے پی ہاؤس میں مقیم رہیں گی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے۔ 

صنم جاوید کی رہائی کے بعد اہل خانہ سے ملن کی تصویر سامنے آگئی۔ صنم جاوید کی گرفتاری 9 مئی 2023 کو عمل میں آئی اور طویل عرصے تک وہ ملک کی مختلف جیلوں میں قید رہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر کل ان کی رہائی عمل میں آئی اور اس وقت وہ اہل خانہ کے ساتھ اسلام آباد میں خیبرپختون خوا ہاؤس میں مقیم ہیں۔

طویل عرصے کی قید کے بعد انہیں شوہر اور بچوں کے ساتھ یک جا ہونے کا موقع ملا اور ان کی تصویر سامنے آگئی، جس میں وہ شوہر اور دو بچوں کے ساتھ مسکراتی نظر آرہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll