ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجینڈز 3 جولائی 2024 کو برطانیہ میں شروع ہوئی جس میں دنیا بھر کے مایہ ناز سابق کرکٹرز نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی


ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجینڈز 2024 میں آج 13 جولائی کو دو روایتی حریف ٹیمیں پاکستان اور بھارت آپس میں ٹکرائیں گی۔ آج بروز ہفتہ پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجینڈز 2024 کا فائنل کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجینڈز 2024 کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 9 بجے شروع کیا جائے گا، جس میں پاکستان اور بھارت کے مایہ ناز ریٹائرڈ کرکٹرز میدان میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ ورلڈ چیمپیئنز شپ کا فائنل میچ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان یونس خان سمیت، وکٹ کیپر کامران اکمل، شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عامر یامین، مصباح الحق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، سعید اجمل، عمر اکمل، تنویر احمد ، یاسر عرفات، محمد حفیظ، توفیق عمراور عبدالرزاق شامل ہوں گے۔
دوسری جانب بھارت کی جانب سے ٹیم کی نمائندگی روہت شرما کریں گے، جبکہ ٹیم میں رابن اتھپا، نمن اوجھا، سریش رائنا، گورکیرت سنگھ مان، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، ونے کمار، ہربھجن سنگھ، دھول کلکرنی، آر پی سنگھ، راہول شکلا، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ، امباتی رائیڈو، پون نیگی اور راہول شرما شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجینڈز 3 جولائی 2024 کو برطانیہ میں شروع ہوئی جس میں دنیا بھر کے مایہ ناز سابق کرکٹرز نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ اپنے وقت کے بڑے نام ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجینڈز کے تحت کرکٹ گراؤنڈز میں بین الاقوامی سطح کے کرکٹ میچوں میں کھیلتے نظر آئے۔ کرکٹ شائقین نے ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجینڈز کو مجموعی طور پرحد درجہ پسند کیا۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 19 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 19 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 19 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 19 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل






