Advertisement
علاقائی

وزیراعلی پنجاب کا فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی ہوگی، مریم نواز

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 14th 2024, 6:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعلی پنجاب کا فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی ہوگی، فلور ملز ایسوسی ایشن ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی۔

مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آٹا اور روٹی مہنگی ہونے کا نقصان صرف غریب عوام کو ہوگا، جائز تحفظات اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گی، جائز مسائل کے حل کے لیے ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں۔

Advertisement