بدحواسی کے عالم میں جعلی حکومت کے جعلی نمائندے شیڈول پریس کانفرنسز میں عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی


مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، بدحواسی کے عالم میں جعلی حکومت کے جعلی نمائندے شیڈول پریس کانفرنسز میں عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں، عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، بدحواسی کے عالم میں جعلی حکومت کے جعلی نمائندے شیڈول پریس کانفرنسز میں عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ گزشتہ 2 دنوں سے جعلی نمائندوں کی ٹی وی اسکرین پر چیخیں نکل رہی ہیں، جعلی حکومت کے وزراء بے جا تنقید سے ملک کے عدلیہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔جعلی سرکار نے اس سے پہلے عزم استحکام جیسے اہم قومی سلامتی معاملے پر بھی سیاست چمکائی تھی، اب عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر اثرانداز ہونا شہباز شریف کا پرانا وطیرہ ہے، سپریم کورٹ پر حملہ بھی مسلم لیگ کے ٹریک ریکارڈ کا حصہ ہے۔ اقتدار بچانے کی خاطر یہ ٹولہ کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، شیڈول پریس کانفرنسسز کا مقصد ٹی وی سکرین پر قبضہ جمانا ہے، مقصد عدلیہ کے خلاف بیانیہ بنانا سمیت مخالف کی رائے دبانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاور مانیکا جیسے بدنام زمانہ شخصیت کو بھی پی ٹی وی سمیت تمام چینلز پر گھنٹوں لائیو کوریج دی جاتی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کو مناسب کوریج بھی نہیں دی جا رہی، فارم 47 حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا انجام صاف نظر آرہا ہے، جعلی فارم 47 حکومت کے تابوت میں آخری کیل وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ٹھونکیں گے۔

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
- 5 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق
- 5 hours ago
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- 30 minutes ago

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم
- 3 hours ago

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 2 hours ago

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 6 minutes ago

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 6 hours ago

9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید
- 5 hours ago

با لی وڈ اسٹار ایشوریا رائے نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
- 4 hours ago

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 27 minutes ago

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل
- 6 hours ago

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی، صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف
- 4 hours ago