کے پی حکومت کاعمران خان اور بشریٰ بی بی پر نئے توشہ خانہ کیس کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
کے پی حکومت کا چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر اور معاون ٹیم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر نئے توشہ خانہ کیس کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کے پی حکومت نے چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر اور معاون ٹیم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے کہا کہ عدت میں نکاح کیس کی طرح توشہ خانہ کیس بھی بے بنیاد ہے،عدت کیس کی طرح توشہ خانہ کیس بھی بوگس ہے، ایک جیسےکیسز کو الگ الگ چلا کر بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا جا رہا ہے۔
مصدق عباسی کا کہنا تھا توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا گیا، فرد جرم یہ ہے کہ تحائف توشہ خانہ کے ذریعے نہیں لیے گئے، یہ بھی فرد جرم عائد کی گئی کہ تحائف کے قیمت کم لگائی گئی اور تحائف کے ریکارڈ کو تبدیل کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی جسے بعد میں دوسری عدالت نے ختم کرتے ہوئے دونوں کو کیس سے بری کر دیا تھا۔
گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن عدالت اسلام آباد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس میں دی گئی سزائیں معطل کرتے ہوئے دونوں کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 10 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 8 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 9 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 hours ago



