Advertisement

خطرناک نیگلیریا وائرس سے ایک ہفتے میں 3 ہلاکتیں

نیگلیریا فولیری سے کراچی میں 2 اور حیدرآباد میں 1 شخص انتقال کرگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Jul 14th 2024, 8:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خطرناک نیگلیریا وائرس سے ایک ہفتے میں 3 ہلاکتیں

سندھ میں امیبا نیگلیریا فولیری سے ایک ہی ہفتے کے دوران 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق نیگلیریا فولیری سے کراچی میں 2 اور حیدرآباد میں 1 شخص انتقال کرگیا۔ نگلیریا فولیری سے پہلا انتقال 5 جولائی کو کورنگی کراچی کے رہائشی شخص کا ہوا۔

حکام نے بتایا کہ 11 جولائی کو ملیر کراچی کا نوجوان جناح اسپتال میں نگلیریا فولیری سے انتقال کر گیا۔ اسی طرح حیدرآباد کا 35 سال کا شخص بھی نیگلیریا فولیری سے کراچی کے ہسپتال میں چل بسا تھا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ سندھ میں 12 سال میں نیگلیریا کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں صرف 1 مریض 3 ماہ زندہ رہا۔ 2023ء میں نیگلیریا کا رپورٹ ہونے والا 1 مریض صحت یاب ہو گیا تھا۔

ماہرین صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیگلیریا فولیری عام طور پر تازہ پانی، جھیلوں، ندیوں اور گرم چشموں میں پایا جاتا ہے۔ نیگلیریا وائرس ناک کے ذریعے داخل ہو کر دماغ کو کھا جاتا ہے۔

Advertisement