علاقائی
بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5 ریکارڈ
زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا
پاکستان
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ
عظمیٰ بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب کے لیے جارہی تھیں جب کہ وزیر اطلاعات و ثقافت متبادل گاڑی میں پنجاب یونیورسٹی کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئی ہیں۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو حادثہ لاہور کے علاقے جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے پیش آیا ، حادثے میں گاڑی کو نقصان پہنچا ہے تاہم عظمی بخاری اور ان کا ڈرائیور محفوظ رہے ہیں، ان کی گاڑی کو جی او آر سے پنجاب یونیورسٹی جاتے ہوئے جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے حادثہ پیش آیا ہے۔
واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب کے لیے جارہی تھیں جب کہ وزیر اطلاعات و ثقافت متبادل گاڑی میں پنجاب یونیورسٹی کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔
پاکستان
جی ایچ کیو حملہ کیس ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج
مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، عدالت
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج کر دی، عدالت نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
درخواست خارج کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، ٹرائل اور شھادتیں پیش ہونے کے بعد صورتحال سامنے آئے گی تاہم بادی النظر میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں سنگیں الزامات ہیں۔
دوسری جانب، اسی کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو تین بجے دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے دو دسمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بری کرنے اور سانحہ 9 مئی کیسز میں دہشت گردی دفعات 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے بریت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جن تین ملزمان کے مبینہ بیان پر مجھے مقدمے میں ملوث کیا گیا، ان تینوں ملزمان نے اس بیان کی عدالت میں باقاعدہ تردید کرتے ہوئے بیان داخل کر دیا ہے جس سے ان کے خلاف الزام ختم ہوگیا ہے لہٰذا انہیں بری کیا جائے۔
موسم
ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے
ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے دھند کی پیشگوئی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،خیبر پختو نخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے .
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے البتہ صبح /رات کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، قصور،حافظ آباد،نارووال،گوجرانوالہ، گجرات،جہلم، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ،رحیم یار خان اور گردونواح میں دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ، سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دُھند/ سموگ چھائے رہنے کی توقع کی گئی ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے ۔
-
دنیا 2 دن پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
-
دنیا ایک دن پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی