کھیل
اسپین نے انگلینڈ کو ہرا کر یوروکپ فائنل جیت لیا
اسپین سب سے زیادہ 4مرتبہ یوروکپ جیتنے والا ملک بن گیا
اسپین نے انگلینڈ کو ہرا کر یوروکپ فائنل جیت لیا ، اسپین نے چوتھی بار یوروکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اسپین نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے دی ، اسپین کی طرف سے نیکو ولیمز اور میکیل اویار سبال نے گول کئے ، انگلینڈ کی طرف سے واحد گول کول پامر نے کیا، فائنل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔
اسپین سب سے زیادہ 4مرتبہ یوروکپ جیتنے والا ملک بن گیا ،47ویں منٹ میں نکوولیمز نے گول کر کے اسپین کو برتری دلائی ،73ویں منٹ میں انگلینڈ کے کول پالمز نے گول کر کے مقابلہ برابر کیااور میکیل اویار سبال نے 87ویں منٹ میں اسپین کا دوسرا اور میچ فیصلہ کن گول کیا۔
دوسری جانب ارجنٹائن نے کوپا امریکا کپ 2024جیت لیا،میامی میں کھیلے گئےفائنل میچ میں ارجنٹائن نے کولمبیا کوایک صفر سے شکست دی۔
مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابررہا،میچ کا واحد گول ارجنٹائن کے لوٹارومارٹینز نے اضافی وقت میں کیا،ارجنٹائن نے ریکارڈ16ویں مرتبہ کوپا امریکا کپ جیتا ہے۔
فیفاعالمی ورلڈکپ کی فاتح ارجنٹائن نے لیونل میسی کی قیادت میں کوپا امریکا کپ میں حصہ لیا تاہم فائنل میچ کے سیکنڈہاف میں انجری کے باعث انہیں گراؤنڈسے باہرجانا پڑا۔
پاکستان
جی ایچ کیو حملہ کیس ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج
مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، عدالت
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج کر دی، عدالت نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
درخواست خارج کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، ٹرائل اور شھادتیں پیش ہونے کے بعد صورتحال سامنے آئے گی تاہم بادی النظر میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں سنگیں الزامات ہیں۔
دوسری جانب، اسی کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو تین بجے دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے دو دسمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بری کرنے اور سانحہ 9 مئی کیسز میں دہشت گردی دفعات 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے بریت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جن تین ملزمان کے مبینہ بیان پر مجھے مقدمے میں ملوث کیا گیا، ان تینوں ملزمان نے اس بیان کی عدالت میں باقاعدہ تردید کرتے ہوئے بیان داخل کر دیا ہے جس سے ان کے خلاف الزام ختم ہوگیا ہے لہٰذا انہیں بری کیا جائے۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اپنے کارکنوں کی غیرقانونی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے، جو جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پیپلز پارٹی (پی پی) اور پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے حکومتی ایجنڈے کے تحت سرگرم ہیں ۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اپنے کارکنوں کی غیرقانونی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے، جو جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی پی نے بلوچستان اسمبلی سے پابندی کی قرارداد کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا میں کوئی مینڈیٹ نہیں اور وہاں کی عوام کی نمائندگی صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے۔
پاکستان
اسحاق ڈار کا سابق خارجہ سیکرٹریوں کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں علاقائی اور عالمی پیشرفت اور خارجہ پالیسی کے معاملات پر ان سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے سابق خارجہ سیکرٹریوں کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں علاقائی اور عالمی پیشرفت اور خارجہ پالیسی کے معاملات پر ان سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس موقع پر اجلاس میں سابق سیکریٹری خارجہ انعام الحق، سلمان بشیر، جلیل عباس جیلانی، مسعود خان، اعزاز چوہدری، تہمینہ جنجوعہ، سہیل محمود اور سائرس قاضی شامل تھے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
علاقائی ایک دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری
-
پاکستان ایک دن پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
کھیل 2 دن پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف